لو شن
چینی شاعر اور ادیب / From Wikipedia, the free encyclopedia
لُو شُن (25 ستمبر 1881ء – 19 اکتوبر 1936ء)[15] چینی ادیب چھوؤ شُو رَن (周樹人) کا قلمی نام ہے۔ 20 وی صدی کے ادب میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے لو شن روایتی اور کلاسیکی چینی میں لکھنے والے ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ مترجم، ادبی نقاد،شاعر، ڈیزائنر ، مدیر اور مقالہ نگار بھی تھے لیکن اپنی مختصر کہانیوں کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں؛ ان کی کتابوں کا ترجمہ ایک درجن سے زائد زبانوں میں ہو چکا ہے۔ خاص طور پر ان کی ایک کتاب “ایک پاگل کی ڈائری” بہت زیادہ مقبول ہے۔لوشن کو 1930 میں شنگھائی کی دائیں بازو کے ادیبوں کی لیگ کے سربراہ کے خطاب سے بھی نوازے گئے۔
اجمالی معلومات لو شن, (روایتی چینی میں: 魯迅) ...
لو شن | |
---|---|
(روایتی چینی میں: 魯迅) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (روایتی چینی میں: 周樹人) |
پیدائش | 25 ستمبر 1881ء [1][2][3][4][5][6][7] شاوشنگ [8] |
وفات | 19 اکتوبر 1936ء (55 سال)[9][10][1][2][3][5][6] شنگھائی [8] |
وجہ وفات | سل |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | چنگ سلطنت (25 ستمبر 1881–1912) جمہوریہ چین (1912–19 اکتوبر 1936) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مضمون نگار [11]، شاعر [11]، ادبی نقاد [11][12]، ماہرِ اسپرانٹو ، مترجم [12][11]، ناول نگار ، نقاد ، مصنف [11][12] |
مادری زبان | چینی زبان |
پیشہ ورانہ زبان | جاپانی ، انگریزی ، جرمن ، روسی ، اسپرانٹو ، کلاسیکی چینی ، چینی زبان [13][14] |
ملازمت | جامعہ پیکنگ |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
بند کریں