لیون بلوم
From Wikipedia, the free encyclopedia
لیون بلوم فرانسیسی سوشلسٹ پارٹی کا لیڈر اور فرانس کا پہلا سوشلسٹ وزیر اعظم۔ پیرس کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا۔ 1919ء میں ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہوا۔ 1936ء میں شکست ہو گئی۔ لیکن اس مختصر عرصے میں لیون نے چند انقلابی اصلاحات کیں۔ مزدوروں کے کام کے اوقات کم کیے۔ امداد باہمی کے قوانین نافذ کیے۔ بینک آف فرانس کو ازسرنو منظم کیا اور تمام بڑی بڑی صنعتوں کو قومی تحویل میں لے لیا۔
اجمالی معلومات لیون بلوم, معلومات شخصیت ...
لیون بلوم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (فرانسیسی میں: André Léon Blum) |
پیدائش | 9 اپریل 1872ء [1][2][3][4][5][6][7] پیرس [8][9] |
وفات | 30 مارچ 1950ء (78 سال)[1][10][2][4][5][6][7] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
مقام نظر بندی | زاکسنہاوزن حراستی کیمپ |
شہریت | فرانس |
مناصب | |
صدر کونسل | |
برسر عہدہ 4 جون 1936 – 22 جون 1937 | |
صدر کونسل | |
برسر عہدہ 13 مارچ 1938 – 10 اپریل 1938 | |
صدر کونسل (83 ) | |
برسر عہدہ 16 دسمبر 1946 – 22 جنوری 1947 | |
انڈورا کا فرانسیسی شریک شہزادہ | |
برسر عہدہ 16 دسمبر 1946 – 22 جنوری 1947 | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | آنری چہارم اسکول |
پیشہ | سیاست دان [11]، سفارت کار ، ادبی نقاد ، صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [2][12] |
اعزازات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
1940ء میں جرمنوں کی پٹھو وستی حکومت نے اسے گرفتار کر لیا 1942ء میں مقدمہ چلا، لیکن حکومت نے عوامی رد عمل کے خوف سے اسے جرمنوں کے حوالے کر دیا۔ جنھوں نے اسے بیگار کیمپ میں بھیج دیا۔ جہاں سے 1945ء میں اتحادی فوجوں نے اسے رہائی دلائی۔ 1946ء میں چند ہفتے وزیر اعظم رہا۔ پھر اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب مقرر کیا گیا۔