مچھلیوں کو معجزانہ طور پر پکڑنا
یسوع مسیح سے منسوب اناجیل میں مذکور ایک معجزہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
مچھلیوں کو معجزانہ طور پر پکڑنا اناجیل اربعہ میں مذکور یسوع مسیح سے منسوب دو معجزات ہیں۔ دونوں معجزات کے درمیان میں سالوں کا وقفہ ہے۔ مگر دونوں معجزات میں رسول گلیل کے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے میں ناکام رہے تب یسوع نے ان سے ایک اور جال ڈالنے کو کہا اور انعام میں رسولوں (شاگردوں) نے ڈھیر ساری مچھلیاں پائیں۔