وکٹوریہ قومی کرکٹ ٹیم
From Wikipedia, the free encyclopedia
وکٹوریہ کرکٹ ٹیم ایک آسٹریلوی اول درجہ کرکٹ ٹیم ہے جو میلبورن، وکٹوریہ میں واقع ہے۔ یہ ٹیم پہلی بار 1851ء میں کھیلی تھی، یہ ٹیم مارش شیفیلڈ شیلڈ اول درجہ مقابلے اور مارش ایک روزہ کپ 50 اوور کے مقابلے میں ریاست وکٹوریہ کی نمائندگی کرتی ہے۔
افراد کار | |||
---|---|---|---|
کپتان | پیٹر ہینڈزکومب | ||
کوچ | کرس راجرز | ||
معلومات ٹیم | |||
رنگ | گہرا نیلا سفید گرے | ||
تاسیس | 1851 | ||
ملبورن کرکٹ گراؤنڈ جنکشن اوول | |||
گنجائش | 100,000 7,000 | ||
تاریخ | |||
فرسٹ کلاس ڈیبیو | تسمانین ٹائیگرز 1851 بمقام لانسسٹن، تسمانیا | ||
شیفیلڈ شیلڈ جیتے | 32 (1893, 1895, 1898, 1899, 1907, 1908, 1915, 1922, 1924, 1925, 1928, 1930, 1931, 1934, 1935, 1937, 1947, 1951, 1963, 1967, 1970, 1974, 1979, 1980, 1991, 2004, 2009, 2010, 2015, 2016, 2017, 2019) | ||
آسٹریلیا مقامی محدود اوورز کرکٹ ٹورنامنٹ جیتے | 6 (1972, 1980, 1995, 1999, 2011, 2018) | ||
ٹوئنٹی 20 بگ بیش لیگ جیتے | 4 (2006, 2007, 2008, 2010) | ||
باضابطہ ویب سائٹ: | Victorian Cricket Team | ||
| |||
اسے 1995ء اور 2018ء کے درمیان وکٹورین بش رینجرز کے نام سے جانا جاتا تھا بعد میں اس کا نام بش رینجرز سے ترک کرکے تمام کرکٹ مقابلوں میں صرف وکٹوریہ کے نام سے جانا جانے لگا۔ وکٹوریہ مشرقی میلبورن میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ اور سینٹ کِلڈا میں جنکشن اوول کے درمیان ہوم میچز شیئر کرتی ہے۔ یہ ٹیم کرکٹ وکٹوریہ کے زیر انتظام ہے اور اپنے کھلاڑیوں کو ملک بھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ بنیادی طور پر وکٹوریہ کے پریمیئر کرکٹ مقابلوں سے انتخاب کرتی ہے۔ وکٹوریہ نے اب ختم ہونے والے ٹوئنٹی 20 مقابلے، ٹوئنٹی 20 بگ بیش میں بھی کھیلا، جس کی جگہ فرنچائز پر مبنی بگ بیش لیگ نے لے لی۔
وکٹورین کرکٹ ٹیم آسٹریلین اول درجہ کرکٹ کی دوسری کامیاب ترین ریاستی ٹیم ہے، جس نے 32 شیفیلڈ شیلڈ ٹائٹل جیتے ہیں، جن میں سے تازہ ترین 2018-19ء کے سیزن میں تھا۔ وکٹورینز نے 6 ایک روزہ کپ اور 4 بگ بیش ٹائلز بھی اپنے نام کیے ہیں۔