آبنائے سنڈا سونامی 2018ء
بانٹین اور لامپونگ کے ساحلی علاقوں میں سونامی / From Wikipedia, the free encyclopedia
مورخہ 22 دسمبر 2018ء کو آبنائے سنڈا میں کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ایک طاقتور سونامی نے بانتین اور لامپونگ کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 373 افراد ہلاک اور 1016 زخمی ہو گئے۔ اس سونامی میں سینکڑوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گارڈین اخبار کے مطابق، "سونامی کی وجہ سمندر میں ریزش زمین اور اس کے ساتھ اناک کراکا آتش فشاں پھٹنا بتائی جا رہی ہے۔"[4] 23 دسمبر تک یہ واضح ہو گیا کہ آتش فشاں کا جنوب مغربی حصہ مکمل گر چکا ہے۔[5]