ابراہیم نخعی
From Wikipedia, the free encyclopedia
ابراہیم نخعی امام حافظ اور اپنے زمانے میں کوفہ کے سب سے بڑے فقیہ تھے۔ اس وجہ سے انھیں فقیہ العراق کا لقب دیا گیا ہے۔ ان کی روایات صحاح ستہ اور باقی تمام بنیادی حدیث کی کتب میں موجود ہیں۔ ان کی والدہ کا نام ملیکہ بنت یزید تھا جو امام اسود بن یزید اور عبد الرحمن بن یزید کی بہن تھیں جو عبد اللہ بن مسعود کے کبار اصحاب میں شامل ہیں۔ نخعی کا شمار صغار تابعین میں ہوتا ہے۔ تقریباً 47ھ میں پیدائش ہوئی۔ 96ھ میں وفات ہوئی۔
اجمالی معلومات ابراہیم نخعی, معلومات شخصیت ...
ابراہیم نخعی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 670ء |
وفات | سنہ 714ء (43–44 سال) کوفہ |
شہریت | سلطنت امویہ |
عملی زندگی | |
استاذ | علقمہ بن قیس |
تلمیذ خاص | حماد بن ابی سلیمان ، سلیمان بن مہران الاعمش |
پیشہ | الٰہیات دان ، محدث |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
شعبۂ عمل | فقہ ، علم حدیث ، شریعت |
درستی - ترمیم |
بند کریں