ایرانی طبیب From Wikipedia, the free encyclopedia
ابن ماسویہ پورا نام زکریا یحیی بن ماسویہ الخوزی، ماسویہ طبیب تھے، باپ کی طرف سے سریانی اور ماں کی طرف سے صقلبی تھے، سامراء میں جمادی الآخر 243 ہجری کو وفات پائی اور ورثے میں کوئی چالیس کے قریب کتب اور مقالے چھوڑے .
ابن ماسویہ کے معروف کتب یہ ہیں : النوادر الطبیہ، کتاب الازمنہ، کتاب الحمیات، یہ تمام کتابیں کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہو چکی ہیں۔
ان کی غیر شائع شدہ کچھ تصانیف یہ ہیں : طبقات الاطباء، کتاب الکامل، الادویہ المسہلہ، کتاب دفع مضار الاغذیہ، علاج الصداع، الصوت والبحہ، الفصد والحجامہ، کتاب الفولنج، معرفہ العین وطبقاتھا، کتاب الب رہان، کتاب الاشربہ، کتاب الجنین، کتاب المعدہ، کتاب الجذام، کتاب السموم وعلاجہا، کتاب المالیخولیا، کتاب التشریح۔
ابن ماسویہ کی طبی تصانیف کی یہ طویل فہرست عباسی دورِ حکومت کے ابتدائی زمانے میں ان کے ایک بہت بڑے کردار کی عکاسی کرتی ہے، طبی سائنس کی ترقی میں اب ماسویہ کا بہت بڑا کردار ہے، انھوں نے طبی سائنس کو یکمشت کئی قدم آگے کی طرف دھکیل دیا، طلبہ کی ایک کثیر تعداد ان کے حلقۂ درس سے فارغ التحصیل ہوئی اور عرب کے بڑے بڑے اطباء کہلائے .
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.