امام القشیری یا امام ابو القاسم عبد الکریم بن ہوازن القشیری (پیدائش: اگست 986ء— وفات: 30 دسمبر 1072ء) محدث، مفسر اور ماہر علم الکلام تھے۔ دنیائے تصوف میں صاحب رسالہ قشیریہ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ اسلامی تصوف میں اِن کی تصنیف رسالہ قشیریہ مشہور ہے۔

اجمالی معلومات ابو قاسم قشیری, (عربی میں: عبد الكريم القشيري) ...
ابو قاسم قشیری
(عربی میں: عبد الكريم القشيري)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 1 اگست 986ء   ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استو [1][2]  ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 30 دسمبر 1072ء (86 سال)[3][4][2]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیشاپور [5]  ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک شافعی
عملی زندگی
استاذ أبو منصور البغدادی [6]،  ابو اسحاق اصفرائینی [2]،  ابوبکر محمد بن الحسن بن فراق [2][7]  ویکی ڈیٹا پر  (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلسفی ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [3]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فقہ ،  تصوف ،  علم کلام ،  اسلام [8]،  اسلامی الٰہیات [8]،  شریعت [8]  ویکی ڈیٹا پر  (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں رسالہ قشیریہ   ویکی ڈیٹا پر  (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بند کریں

پورا نام

امام ابو القاسم عبد الکریم بن ہوازن بن عبد الملک بن طلحہ بن محمد استوائی قشیری نیشاپوری شافعی۔کنیت:ابو القاسم۔القاب:زین الاسلام،استاذالصوفیاء،شیخ الجماعۃ،مقدمۃ الطائفہ،صاحب ِرسالہ قشیریہ۔

نسبت

قشیر بن کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصہ کی طرف نسبت کرتے ہوئے قشیری کہا جاتا ہے۔

ولادت

ان کی ولادت ربیع الاول 376ھ نیشا پور کے قریب استواء نامی بستی میں ہوئی اسی وجہ سے نیشاپوری اوراستوائی کہلاتے ہیں۔ ابھی بچے ہی تھے کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور یتیم کی حیثیت میں پرورش پائی۔

بیعت

شیخ ابو علی دقاق کے وعظ میں جانے کا اتفاق ہوا جو اپنے زمانے کے مشہور واعظ تھے جب ان کے اخلاص کو دیکھا تو ان کے حلقہ مریدین میں شامل ہو گئے اور پھر کچھ ہی عرصہ بعد ان سے خرقہ تصوف حاصل کیا۔ خراسان میں علم و فضل کے امام اور تصوف کے شیخ تھے۔

حصول علم

فقہ ابوبکر الطوسی سے پڑھی ابوبکر بن فورک سے علم اصول حاصل کیا۔: آپ نے علم کے لیے کئی بلادِاسلامیہ کاسفرکیا اورمتعدد مشاہیرِ اسلام سے اخذ ِعلم کیا۔جن ابو الحسین بن بشران ،ابن الفضل بغدادی،ابو محمد کوفی،ابونعیم،ابو القاسم بن حبیب قاضی،ابوبکر طوسی۔مشہور محدث امام ابوبکر بیہقی اور امام الحرمین جوینی کی صحبت میں رہے،اور ان کی معیت میں حج کی سعادت بھی حاصل کی،اسی طرح تصوف اور اخلاق کے متعدد شیوخ ہیں۔

وفات

16 ربیع الاول بروز اتوار 465ھ بمطابق 1072ء نیشا پور میں وفات پائی اور اپنے مرشد کے پہلو میں دفن ہوئے۔

تصنیفات

  • اربعون فِي الحَدِيث۔
  • استفاضة المرادات۔
  • بلغَة الْمَقَاصِد فِي التصوف۔
  • التخبير فِي علم التَّذْكِير فِي مَعَاني اسْم الله تَعَالَى.
  • التَّيْسِير فِي علم التَّفْسِير۔
  • عُيُون الاجوبۃ فِي فنون الاسئلۃ۔
  • الْفُصُول فِي الاصول۔
  • كتاب الْمِعْرَاج۔
  • لطائف الاشارات فِي تَفْسِير الْقُرْآن۔
  • الْمُنْتَهى فِي نكت اولى النهى.
  • نَاسخ الحَدِيث ومنسوخہ۔
  • نَحْو الْقُلُوب۔
  • حَيَاة الارواح وَالدَّلِيل إِلَى طَرِيق الصّلاح۔
  • شكاية اهل السّنۃ بحكایۃ مَا نالہم من المحنۃ۔
  • منثور الْخطاب فِي شُهُود الالباب۔
  • ’’الرسالۃ القشیریہ‘‘[9]


مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.