ابو طالب بن عبد المطلب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا / From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو طالب بن عبد المطلب
اجمالی معلومات ابو طالب بن عبد المطلب, (عربی میں: أبو طالب بن عبد المطلب) ...
ابو طالب بن عبد المطلب | |
---|---|
(عربی میں: أبو طالب بن عبد المطلب) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 539ء مکہ |
وفات | سنہ 619ء (79–80 سال)[1][2] مکہ |
زوجہ | فاطمہ بنت اسد |
اولاد | علی بن ابی طالب [3]، جعفر ابن ابی طالب ، عقیل ابن ابی طالب ، طالب ابن ابی طالب ، جمانہ بنت ابی طالب ، ام ہانی بنت ابی طالب ، ام طالب بنت ابی طالب |
والد | عبد المطلب |
والدہ | فاطمہ بنت عمرو |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | تاجر ، شاعر |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
کارہائے نمایاں | لامیہ ابی طالب |
درستی - ترمیم |
بند کریں
عبد مَناف بْن عَبْدُ الْمُطلب بن ہاشم، ابو طالب کے نام سے مشہور تھے۔ آپ کا ایک اسمِ گرامی عمران بھی تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے، حضرت علی کے والد، پیغمبر اسلامؐ کے چچا اور مکہ میں قبیلہ بنی ہاشم کے سردار تھے۔ کچھ عرصے کے لیے آپ سقایۃ الحاج کے عہدے پر فائز رہے اور اپنے والد عبد المطلب کی وفات کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سر پرستی قبول کی اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جانب سے نبوت کے اعلان کے بعد ان کی مکمل حمایت کی۔ اور جب تک زندہ رہے مشرکین اور کفار کو جرأت نہ ہوئی کہ حضرت رسولؐ خدا پہ کسی قسم کی سختی کر سکیں۔ آپ کے القاب میں سیدالعرب ، شیخ بطحا اور مومنِ قریش زیادہ مشہور ۔