اسلامی الہیات کے مکاتب فکر
دین اسلام کے عقائد اور ان کے مختلف مکاتب فکر کا مجموعہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلامی الٰہیات کے مکاتب فکر سے مراد اسلامی عقائد کے متعلق تاریخ اسلام کے مختلف ادوار میں رونما ہونے والے متعدد مکاتب فکر اور فرقے ہیں۔ محمد ابو زہرہ کے مطابق قدریہ، جہمیہ، مرجئہ، معتزلہ، باطنیہ، اشعری، ماتریدی اور اثری اسلامی عقائد کے قدیم مکاتب فکر ہیں۔
اسلام یا مسلمانوں کا دو مرکزی دھاروں اہل سنت اور اہل تشیع میں تقسیم ہو جانے کا ابتدائی محرک الہیاتی سے زیادہ سیاسی تھا۔ لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں فرقوں کے درمیان الہیاتی یا معروف اصطلاح میں عقیدے کے اختلافات بھی جنم لینے لگے جو موجودہ دور میں اتنی شدت اختیار کر چکے ہیں کہ ان میں سے کسی ایک گروہ سے تعلق رکھنے والا شخص دوسرے سے یکسر کاٹ دیا جاتا ہے بلکہ بعض متشدد علما و مجتہدین ایک دوسرے کی تکفیر کے بھی قائل ہیں۔ مثلاً ایک معتزلی شخص جعفری اور زیدی ہو سکتا ہے یا پھر حنفی؛ بیک وقت دونوں دھاروں میں شامل ہو کر زندگی گزارنا اب محال معلوم ہوتا ہے۔