From Wikipedia, the free encyclopedia
السلام علیکم دو یا دو سے زیادہ مسلمانوں کی آپس میں ملاقات کے وقت کی دعا ہے۔
سلام کے لغوی معنی ہیں طاعت و فرماں برداری کے لیے جھکنا، عیوب و نقائص سے پاک اور بری ہونا، کسی عیب یا آفت سے نجات پانا۔ سلام کے ایک معنی صلح کے بھی ہیں۔
سلام اسماء الحسنی یعنی اللہ تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے بھی ہے کیونکہ اللہ تعالٰی کی ذات ہر عیب سے پاک ہے۔ سلام کا مترادف سلامتہ ہے اور بعض نے سلامتہ کی جمع سلام بتائی ہے۔
سلام تسلیم کا اسم ہے اور شریعت کی اصطلاح میں اس سے مراد دو یا دو سے زیادہ مسلمانوں کی آپس میں ملاقات کے وقت کی دعا یعنی السلام علیکم کہنا ہے۔ جواب کے لیے وعلیکم السلام کے الفاظ ہیں۔ سلام کرنے والا اور جواب دینے والا دونوں و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ کے کلمات کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔
احادیث سے یہ ثابت ہے کہ سلام کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے ہی ہو گیا تھا۔
علما نے سلام کی دو قسمیں بیان کی ہیں :
دعائیہ سلام جس کا ذکر سطور بالا میں کیا جا چکا ہے۔
کسی سے پیچھا چھڑانے کے لیے جو سلام کیا جائے اسے سلام متارکت کہتے ہیں۔
دین اسلام میں سلام کی بڑی تاکید ہے۔ اسلامی معاشرہ کی تشکیل و اصلاح میں سلام کا اہم کردار مندرجہ ذیل فوائد کا ضامن ہے :
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.