From Wikipedia, the free encyclopedia
امفان طوفان (انگریزی: Cyclone Amphan)مشرقی بھارت میں جاری ایک طوفان ہے جس سے بنگلہ دیش بھی متاثر ہے۔[1] یہ 2020 بحر ہند کے سمندری طوفان کا پہلا مرحلہ ہے جسے امفان نام دیا گیا ہے۔ 1999ء اوڈیشا طوفان کے بعد خلیج بنگال میں یہ پہلا طوفان ہے۔[2][3][4]
Super cyclonic storm (IMD scale) | |
---|---|
درجہ 5 کا طوفان (SSHWS) | |
Amphan near peak intensity over the خلیج بنگال on مئی 18 | |
آغاز | 16 مئی، 2020 |
ہوائیں | 3-minute sustained: 240 کلومیٹر/گھنٹہ (150 میٹر فی گھنٹہ) 1-minute sustained: 260 کلومیٹر/گھنٹہ (160 میٹر فی گھنٹہ) |
دباؤ | 925 hPa (mbar); 27.32 inHg |
اموات | 2 total |
نقصان | نامعلوم |
متاثرہ علاقے | سری لنکا، جزائر انڈمان، مشرقی بھارت، بنگلہ دیش |
اس طوفان سے اوڈیشا اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ اس خطرناک طوفان سے مغربی بنگال میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ یہاں کے کئی علاقوں میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ طوفان بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہتیا جزیرے کے بیچ ساحل سے ٹکرایا۔ اس دوران اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں بدھ کو 190 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔ ہوا کی رفتار اب تھم گئی ہے اور طوفان بنگلہ دیش کی طرف بڑھ گیا ہے۔[5]
آندھرا پردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم سے 1020 کلومیٹر (635) میل دور خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں 13 مئی کو کم درجہ کا دباو بننا شروع ہوا۔[6][7] مگر یہ کم دباو بڑے دباو میں منتقل ہونے کے لیے بہت مناسب تھا کیوں ہوا اور درجہ حرارت اور گرم سطح اس موافق تھے۔[7] اگلے چند دنوں میں یہ دباو مضبوط ہوتا گیا اور اس کا ایک مرکز بننے لگا۔[8][9] 16 مئی کو انڈین میٹریولوجیکل ڈیمارٹمینٹ نے اطلاع دی کہ کم دباو والا علاقہ BOB 01 میں منتقل ہو چکا ہے اور اب وہ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے شہر پردیپ سے 1,100 کلومیٹر (685 میل) جنوب میں ہے۔[10]
ٹی وی فوٹیج میں دیگہا ساحل پر سمندر کی کافی اونچی لہریں دکھ رہی تھیں۔ بھاری بارش کے سبب کئی مقامات پر پانی بھر گیا، وہیں کچے مکان گر گئے یا تباہ و برباد ہو گئے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنا پور ضلعوں میں 160-170 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ ہواوں کی رفتار بڑھ کر 185 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ گئی۔[5]
20 مئی 2020ء کو بنگلا دیش معیاری وقت کے مطابق رات 9:00 بجے مغربی بنگال کے ساگر اسلنڈ سے 20 بحری میل دور 22.7°N 88.6°E پر موجود تھا۔ اور کولکاتا سے 43 میل، ڈیگھا، مغربی بنگال سے 59 میل اور کالاپارا ذیلی ضلع سے 115 میل دور واقع تھا۔ 70 ناٹ (80 میل فی گھنٹہ؛ 130 کلومیٹر/گھنٹہ) کے تناسب سے زیادہ سے زیادہ 3 منٹ کی ہوائیں اور 50 ناٹ (60 میل فی گھنٹہ؛ 95 کلومیٹر/گھنٹہ) کے تناسب سے 1 منٹ کی رکی ہوئی ہوا،[11] جس میں 80 ناٹ (90 میل فی گھنٹہ؛ 150 کلومیٹر/گھنٹہ) کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کا کم تر بایومیٹرک دباو 970 mbar (28.64 inHg) ہے اور یہ 14 ناٹ (16 میل فی گھنٹہ؛ 26 کلومیٹر/گھنٹہ) کی رفتار سے آرہا ہے۔[12]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.