From Wikipedia, the free encyclopedia
انٹیلیز (Antilles) (فرانسیسی: Antillas, ہسپانوی: Antillen, پرتگیزی: Antilhas) بحیرہ کیریبین کے جنوب اور مغرب، خلیج میکسیکو کے شمال مغرب اور بحر اوقیانوس کے شمال میں پھیلا ہوا مجموعہ الجزائر ہے۔ جزائر انٹیلیز کو دو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کیا جاتا۔ ایک انٹیلیز اکبر جو کیوبا، جزائر کیمین، ہسپانیولا (جمہوریہ ڈومینیکن اور ہیٹی)، پورٹو ریکو اور جمیکا کے جزائر پر مشتمل ہے۔ دوسرا انٹیلیز اصغر جو اینٹیگوا و باربوڈا، بارباڈوس، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کیٹز و ناویس، سینٹ لوسیا، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے ساتھ ساتھ غیر خود مختار علاقے اروبا، اینگویلا، بونایر، برطانوی جزائر ورجن، کیوراساؤ، گواڈیلوپ، مارٹینیک، مانٹسریٹ، سابا، سینٹ بارتھیملے، سینٹ مارٹن (فرانس)، سینٹ ایوسٹائیس، سنٹ مارٹن (نیدرلینڈز) اور امریکی جزائر ورجن پر مشتمل ہے۔
اگرچہ بہاماس اور جزائر کیکس و ترکیہ کیریبین کا حصہ ہیں لیکن انھیں عام طور پر جزائر انٹیلیز میں شامل نہیں کیا جاتا۔[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.