اوکوافینا
From Wikipedia, the free encyclopedia
نورہ لم [7] (پیدائش: 2 جون 1988ء) [8] پیشہ ورانہ طور پر اوکوافینا کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ ایک امریکی خاتون اداکارہ، ریپر اور کامیڈین ہیں۔ وہ 2012ء میں اس وقت شہرت حاصل کی جب اس کا ریپ گانا "مائی ویگ" یوٹیوب پر مقبول ہوا۔ اس کے بعد اس نے اپنا پہلا البم، یلو رینجر (2014ء) جاری کیا اور ایم ٹی وی کامیڈی سیریز گرل کوڈ (2014ء-2015ء) میں نظر آئیں۔ اس نے کامیڈیز نیبرز 2: سوروریٹی رائزنگ (2016ء) اوشینز 8 (2018ء) کریزی رچ ایشینز (2018ء) اور جومانجی: دی نیکسٹ لیول (2019ء) میں معاون کرداروں کے ساتھ فلموں میں توسیع کی۔ دی فیئر ویل (2019ء) میں ایک غمزدہ نوجوان خاتون کے کردار کے لیے انہوں نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا۔
اجمالی معلومات اوکوافینا, (انگریزی میں: Awkwafina) ...
اوکوافینا | |
---|---|
(انگریزی میں: Awkwafina) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Nora Lum)، (چینی میں: 林家珍) |
پیدائش | 2 جون 1988ء (36 سال) نیویارک شہر |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی ایٹ البانی، سنی بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی |
پیشہ | ریپر ، ادکارہ [1]، ٹی وی شخصیت ، ٹی وی پروڈیوسر ، موسیقار [2]، گلو کارہ [2]، صوتی اداکارہ |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3][4] |
شعبۂ عمل | اداکاری [5] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[6] | |
درستی - ترمیم |
بند کریں