ایما واٹسن
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایما شارلیٹ ڈیوری واٹسن[4] (پیدائش: 15 اپریل 1990ء)[5] ایک برطانوی اداکارہ، ماڈل اور سماجی کارکن ہیں۔ انھوں نے پیرس میں جنم لیا اور اوکسفرڈشائر میں پلی بڑھیں۔ ایما ڈریگن اسکول میں زیر تعلیم رہیں اور اوکسفرڈ میں اسٹیج کوچ تھیٹر آرٹس کی شاخ میں اداکارہ بننے کی تربیت پائی۔ ہیری پوٹر فلمی سلسلہ میں اپنے مرکزی کردار ہرمائنی گرینجر کے ذریعے ان کی شہرت کے سفر کا آغاز ہوا اور وہ 2001ء سے 2011ء تک ہیری پوٹر سلسلے کی تمام آٹھوں فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس سے قبل انھوں نے صرف اسکول ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔[6] ہیری پوٹر سلسلے نے ایما واٹسن کو عالمی شہرت کی حامل اداکارہ بنادیا اور ناقدین کی ستائش کے ساتھ ساتھ انھیں 10 ملین یورو سے زیادہ رقم حاصل ہوئی۔[7] انھوں نے اس سلسلے کے علاوہ بھی اداکاری جاری رکھی۔ سب سے پہلے ایما نے دی ٹیل آف ڈیسپریاکس میں صداکاری کی اور جب ناول بیلے شوز کی ٹیلی ویژن کے لیے ڈھالا گیا تو اس کا حصہ بھی رہیں۔ اس وقت سے، ایما کئی فلمیں کرچکی ہیں۔
ایما واٹسن | |
---|---|
(برطانوی انگریزی میں: Emma Charlotte Duerre Watson) | |
ایما واٹسن، 2013ء کے کن فلمی میلے کے موقع پر | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Emma Charlotte Duerre Watson) |
پیدائش | (1990-04-15) 15 اپریل 1990 (عمر 34 برس) پیرس، فرانس |
رہائش | نیویارک (2019–) |
قومیت | برطانوی[1] |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
قد | |
ساتھی | جانی سیمنز (مئی 2011–نومبر 2011) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ براؤن وارسیسٹر کالج، اوکسفرڈ |
تخصص تعلیم | انگریزی ادب |
تعلیمی اسناد | بیچلر |
پیشہ |
|
مادری زبان | برطانوی انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][3]، فرانسیسی [2] |
دور فعالیت | 1999ء–تاحال |
وجہ شہرت | ہیری پوٹر فلمی سلسلہ مائے وویک ود میریلن دی پرکس آف بیئنگ اے وال فلاور اقوام متحدہ نسواں سفیر خیرسگالی |
کارہائے نمایاں | بیوٹی اینڈ دی بیسٹ (2017ء فلم) ، لٹل ویمن (2019ء فلم) ، نوح |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سال 2011ء سے 2014ء تک، ایما فلمی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتی رہیں۔ اس دوران وہ جامعہ براؤن اور وارسیسٹر کالج، اوکسفرڈ میں زیر تعلیم رہیں اور مئی 2014ء میں جامعہ براؤن سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی سند حاصل کی۔[8]
ایما کے ماڈلنگ سفر میں بربری اور لین کم کے لیے تشہیری مہم شامل ہیں۔ بطور مشیر فیشن، انھوں نے پیپل ٹری کے لیے ملبوسات کا ایک سلسلہ تیار کرنے میں معاونت کی۔ انھیں 2014ء میں برطانوی اکادمی فلم و ٹیلی ویژن فنون کی جانب سے سال کا برطانوی فن کار کا اعزاز دیا گیا۔ اسی سال، اقوام متحدہ نسواں کی سفیر خیرسگالی کے طور پر ان کا تقرر ہوا[9] اور انھوں نے خواتین کے لیے اقوام متحدہ کی مہم ہی فار شی میں اہم کردار ادا کیا جس کا مقصد جنسی مساوات کے لیے مردوں کو آگے آنے کی ترغیب دینا ہے۔