باب:بہائیت/منتخب مضمون/1
From Wikipedia, the free encyclopedia
بیت العدل اعظم امر بہائی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کی طرف پوری دنیا کے بہائی رجوع کرتے ہیں۔ یہ عالمی بہائی سماج کے روحانی اور انتظامی امور کی رہنمائی فرماتا ہے۔ بیت العدل اعظم کی جاری کردہ رہنما ہدایات بہائی سماج کی وحدت فکر و خیال و عمل کو اس وقت یقینی بناتی ہیں جب وہ بہاءاللہ کے روحانی اور مادّی طور پر خوشحالی عالمی تمدن کے تصور کو دنیا میں حقیقت کا رنگ دینے کے لئے سکھلائی کے عمل سے گزرتے ہیں۔بیت العدل اعظم حیفا، اسرائیل میں جبل کرمل پر واقع ہے۔