From Wikipedia, the free encyclopedia
ماہرِ فلکیات اور ماہر علم نجوم جعفر بن محمد ابوالمعشر البلخی جسے انگریزی میں Albumasar کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، ابو معشر جعفر بن محمد بن عمر البلخی، اسلام میں علمائے نجوم کے سب سے بڑے اور یورپ میں قرونِ وسطی میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والے سائنس دان سمجھے جاتے ہیں، وہ البوماسر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، بلخ (مشرقی خراسان) میں 787ءم یں پیدا ہوئے اور طلبِ علم کے لیے بغداد آئے، الفہرست کے مطابق ان کا گھر باب خراسان کے مغربی جانب میں تھا، وہ پہلے اصحابِ حدیث میں سے تھے پھر علمِ حساب اور ہندسہ کی طرف آئے اور پھر علمِ نجوم کی طرف راغب ہو گئے، وہ واسط میں بھی رہے اور وہیں پر 28 رمضان 272ھ کو وفات پائی۔
ابو محشر | |
---|---|
ابو محشر، جعفر بن محمد البلخی | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 787ء بلخ, Khurasan[1] |
وفات | c. 886 واسط، عراق، عراق |
رہائش | بلخ، بغداد |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
استاذ | یعقوب ابن اسحاق الکندی [2] |
پیشہ | ماہر فلکیات ، ریاضی دان [3]، فلسفی ، منجم [4] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [5] |
شعبۂ عمل | ریاضی ، نجوم [6]، فلکیات [6] |
درستی - ترمیم |
ابو معشر نے اپنی عملی زندگی کا آغاز بغداد میں خلیفہ المامون کے دورِ خلافت میں بحیثیت محدث شروع کیا۔ انھوں نے قبل از اسلام عربی تقویم اور خلفائے راشدین کی زندگیوں کا بغور مطالعہ کیا۔ 820ء میں اس کی زندگی میں ایک اہم واقعہ رونما ہوا جس سے اس کی علمی سرگرمیوں کا رخ بدل گیا۔ یہ واقعہ ایک مباحثہ تھا جو اس کے اور مشہور فلسفی ابو یوسف یعقوب بن اسحاق الکندی کے مابین رونما ہوا۔ الکندی بیک وقت مشہور دانشور و فلسفیوں، افلاطون، ارسطو، شارمین ارسطو، نوافلاطینیوں، حران کے صائبوں کی ہرمیس اور اغوٹاڈیمون سے منسوب کتابوں جیومیٹری، موسیقی، ہیئت اور علمِ نجوم میں دلچسپی رکھتاتھا۔ اُس نے ابومعشر کی سوچ میں وسعت پیدا کی۔ ابو معشر کی شہرت بطور ماہرِ نجوم اپنے معاصرین میں اور بعد کے دور میں بھی بہت زیادہ تھی ’’اثراتِ کواکب‘‘ کے ضمن میں وہ مسلمانوں کا استاد تھا۔ اس نے علم نجوم کی ضرورت اور اہمیت کو ثابت کرنے کے لیے سب سے زیادہ وضاحت کے ساتھ جو فلسفیانہ دلائل دیے انھیں اپنی کتاب ’’اثبات علم نجوم‘‘ میں پیش کیے۔ ابومعشر کی تصانیف میں وہ سب اثرات نمایاں ہیں جو ایران اور ہندوستان کی ثقافتی تحریکوں سے عربی علوم پر مرتب ہو رہے تھے، لیکن ابو معشر نے اپنے معاصرین کے علم و فضل سے خوب استفادہ کیا۔ اس کی متعدد
علمِ نجوم پر انھوں نے بہت ساری تصانیف چھوڑی ہیں، ابن الندیم نے تیس سے زائد کتب کا تذکرہ کیا ہے، مگر جو تصانیف ہم تک پہنچی ہیں وہ یہ ہیں: کتاب المدخل الکبیر جو کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہو چکی ہے، کتاب احکام تحاویل سنی الموالید یہ کتاب بھی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہو چکی ہے۔
ابومعشر اس نے لمبی عمر پائی تھی۔ 886ء میں اس کا انتقال ہوا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.