جمیل جالبی
ادبی مورخ، نقاد، محقق، ماہر لسانیات، شیخ الجامعہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈاکٹر جمیل جالبی (انگریزی: Jameel Jalibi)، (پیدائش: 12 جون 1929ء— وفات: 18 اپریل 2019ء) پاکستان کے نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات، ادبی مؤرخ، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، چیئرمین مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان) اور صدر اردو لُغت بورڈ تھے۔ آپ کا سب سے اہم کام قومی انگریزی اردو لغت کی تدوین اور تاریخ ادب اردو، ارسطو سے ایلیٹ تک، پاکستانی کلچر:قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ جیسی اہم کتابوں کی تصنیف و تالیف ہے۔
اجمالی معلومات جمیل جالبی, معلومات شخصیت ...
جمیل جالبی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جون 1929ء علی گڑھ |
وفات | 18 اپریل 2019ء (90 سال)[1] کراچی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی جامعہ سندھ میرٹھ کالج |
تعلیمی اسناد | فاضل القانون ، ایم اے ، پی ایچ ڈی ، ڈاکٹر آف لیٹرز |
ڈاکٹری مشیر | غلام مصطفیٰ خان |
پیشہ | ماہرِ لسانیات ، ادبی نقاد ، محقق ، معلم |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | جامعہ کراچی ، ادارہ فروغ قومی زبان ، اردو لغت بورڈ |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
بند کریں