حلب
شام کا سرکاری دارلحکومت اور بڑا شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
حلب شمال مغربی شام کا ایک پرانا اور مشہور شہر ہے جو قدیم زمانے میں بہت بڑا تجاری مرکز تھا۔ بغداد جانے والے تجارتی قافلے یہیں سے ہو کر جاتے تھے۔ ایک ہزار سال قبل مسیح میں بھی اس کو خاص اہمیت حاصل تھی۔ بازنطینی عہد حکومت نے اس کو بڑی ترقی دی۔ ساتویں صدی میں اس پر عربوں نے قبضہ کیا۔ دسویں صدی میں یہ پھر بازنطینیوں کے قبضہ میں چلا گیا۔ گیارہویں صدی کے آخر میں اس پر سلجوق ترک قابض ہو گئے۔ 1124ء میں صلیبیوں نے اس کا محاصرہ کر لیا۔ 1183ء میں سلطان صلاح الدین ایوبی نے اس پر قبضہ کرکے اس کو خوب مضبوط کیا۔ 1260ء میں اس میں ہلاکو خان اور 1401ء میں۔ امیر تیمور نے قبضہ کیا۔ 1517ء میں پھر عثمانی ترکوں کے قبضہ میں آیا۔ چند سال اس پر مصر کا بھی تسلط رہا۔ یہاں ریشمی اور سوتی کپڑے کے کارخانے ہیں۔ کسی زمانے میں یہاں کا آئینہ بہت مشہور تھا۔
اجمالی معلومات حلب, (عربی میں: حلب) ...
حلب | |
---|---|
(عربی میں: حلب) | |
تاریخ تاسیس | 5 ہزاریہ ق م |
انتظامی تقسیم | |
ملک | شام (28 ستمبر 1961–)[1] سلطنت عثمانیہ (1516–10 اگست 1920) [2][3] |
دار الحکومت برائے | دولت حمدانیہ دولت زنگیہ ایالت حلب (1534–1864) ولایت حلب (1866–1918) محافظہ حلب جند قنسرین ریاست حلب سوری وفاق (1922–1923) |
تقسیم اعلیٰ | جبل سمعان ضلع |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔36°12′N 37°10′E |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | 00 ، مشرقی یورپی وقت ، متناسق عالمی وقت+03:00 (روشنیروز بچتی وقت ) |
سرکاری زبان | عربی |
فون کوڈ | 021 |
قابل ذکر | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 170063 |
درستی - ترمیم |
بند کریں