From Wikipedia, the free encyclopedia
دیمیان بیدنیئی(روسی: Демья́н Бе́дный), نقل حرفی Demyan Bedny (پیدائش: 13 اپریل 1883ء - وفات: 25 مئی 1945ء) سوویت روسی شاعر تھے۔
دیمیان بیدنیئی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (روسی میں: Ефим Алексеевич Придворов)[1] |
پیدائش | 1 اپریل 1883ء [2][3][4] |
وفات | 25 مئی 1945ء (62 سال)[2][5][6][7][8][9][3] ماسکو |
شہریت | سلطنت روس سوویت اتحاد |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد |
رکن | سوویت انجمن مصنفین |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، مشہور شخصیت ، صحافی ، عوامی صحافی [10] |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [11][12] |
شعبۂ عمل | شاعری [13]، ادب [13]، نظریاتی صحافت [13] |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | پہلی جنگ عظیم |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
دیمیان بیدنیئی کیرووہراد اوبلاست، یوکرین، روسی سلطنت میں 13 اپریل 1883ء کو پیدا ہوئے۔[14] بیسویں صدی کا یہ توانا انقلابی شاعر عوام میں سے ابھراتھا۔ بیدنیئی خود آموز اور فطری صلاحیتوں کے مالک تھے۔ نوجوانی ہی میں وہ انقلابی جدوجہد میں شریک ہو گئے، بالشویک ہوئے اور غیر قانونی و خفیہ طور پر شائع ہونے والے اخبار پاودا کے اولین اور مزدور طبقے میں سب سے مقبول و محترم مصنفوں میں تھے۔[15] بیدنیئی کی نظمیں، حکایات، گیت اور اشعار انقلابی سوزوگداز سے پر ہوتے تھے اور ان سے دسیوں لاکھ مزدور اور کسان اچھی طرح واقف تھے۔ لینن خود دیمیا ن بیدنیئی کی استعداد کی بڑی قدر کرتے تھے۔ اپنی تخلیقات کے لیے دیمیان بیدنیئی روسی قومی شاعری کے سرچشموں میں، کریلوف اور نیکراسوف کی تصانیف میں اور ان عظیم روسی شاعروں کی جمہوری عوامی زبان میں پیرایۂ اظہار کی توانائی کی تلاش کرتے تھے۔[16]
خانہ جنگی کے برسوں میں دیمیان بیدنیئی کی آواز پورے ملک میں گونجتی اور نو عمر سوویت جمہوریہ کے سارے بد طینت دشمنوں پر وار کرتی تھی۔ سرخ فوج کے ان سپاہیوں کے بارے میں ایک نظم جو پیریکوف کے پاس لڑائی میں مارے گئے تھے، سرخ فوج سے معنون بہترین نظموں میں ہے۔ خاص سڑک، رخصت، چاہتے تھے کہ ہمیں ختم کریں اور بیدنیئی کے دوسرے شاہکار روسی ادب کی تاریخ میں ایک مستقل مقام رکھتے ہیں۔ ہٹلری حملے کے برسوں میں ان کا قلم دشمن پر انتہائی بیرحمی سے وار پر وار کرتا رہا۔ اخباروں اور رسالوں میں ان کی شعری مطبوعات، سوویت خبررساں ایجنسی تاس کے نمائشی دریچے میں ان کے پوسٹر اور ان کے گیت فوجیوں میں اور محاذپر لڑنے والوں میں بہت مقبول تھے۔ دیمیان بیدنیئی نے اپنے آخری سانس تک فاشسٹ حملہ آوروں کے خلاف اپنی شاعری شاعرانہ جنگ جاری رکھی۔[17]
دیمیان بیدنیئی 62 سال کی عمرمیں 25 مئی 1945ء کو ماسکو، سویت یونین میں وفات کر گئے۔[14]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.