From Wikipedia, the free encyclopedia
راجکمار ہیرانی (پیدائش 22 نومبر 1962) نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر اعزازات یافتہ ہندی فلموں کے بھارتی فلمی ہدایت کار, فلم پروڈیوسر،اسکرپٹ مصنف اور فلم ایڈیٹر ہیں جن کو منا بھائی ایم بی بی ایس (2003), لگے رہو منا بھائی (2006)، تھری ایڈیٹس (2009) اور پی کے (2014ء) جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
راجکمار ہیرانی | |
---|---|
(انگریزی میں: Rajkumar Hirani) | |
راجکمار ہیرانی دسمبر 2014ء میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ناگپور، مہاراشٹر، بھارت | نومبر 22, 1962
شہریت | بھارت |
زوجہ | منجیت ہیرانی |
اولاد | (1) ویر ہیرانی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا |
پیشہ | ڈائریکٹر، مینوفیکچررز، سکرپٹ مصنف، فلم ایڈیٹر |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:3 احمق ) (2010) سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2006) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین منظر نامہ (برائے:منا بھائی ایم بی بی ایس ) | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
راجکمار ہیرانی (عام طور پر راجو ہیرانی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔) کی پیدائش ناگپور کے ایک سندھی خاندان میں ہوئی، ان کے والد سریش ہیرانی ناگپور میں ایک ٹائپ (ٹائپنگ) انسٹی ٹیوٹ چلاتے ہیں۔ ہیرانی خاندان تقسیم ہند کے وقت ہندوستان آیا اس وقت سریش ہیرانی کی عمر محض 14 سال تھی۔ راجکمار ہیرانی کی تعلیم سینٹ فرانسس دیسلیس ہائی اسکول، ناگپور، مہاراشٹر سے شروع کی۔ راجکمار ہیرانی کو کبھی اچھے نمبر نہیں حاصل ہوتے تھے لہذا انجینئری کے شعبے میں داخلہ نہیں ملا، لہذا انھوں نے اپنی گریجویشن کی تعلیم کامرس میں مکمل کی۔ ہیرانی نے کاروبار میں اپنے والد کی مدد کرنا شروع کی لیکن وہ ہندی فلموں میں اداکار بننا چاہتے تھے۔
سال | فلم | بطور | نتائج |
---|---|---|---|
1993 | 1942: اے لو اسٹوری | پرومو اور ٹریلر | |
1998 | قریب | پرومو ایڈیٹر | |
2000 | مشن کشمیر | ایڈیٹر | |
2003 | منا بھائی ایم بی بی ایس | ڈائریکٹر، ایڈیٹر، مصنف | کامیاب |
2005 | پرینیتا | پروڈیوسر | |
2006 | لگے رہو منا بھائی | ڈائریکٹر، ایڈیٹر، مصنف | بلاک بسٹر |
2007 | ایكلویہ | ایگزیکٹو پروڈیوسر | |
2009 | 3 احمق (فلم) | ڈائریکٹر، ایڈیٹر، مصنف | سپر ہٹ |
2014 | پی کے (فلم) | ڈائریکٹر، ایڈیٹر، مصنف |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.