![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/5/57/Ram_Singh_of_Amber.jpg/640px-Ram_Singh_of_Amber.jpg&w=640&q=50)
رام سنگھ اول
From Wikipedia, the free encyclopedia
مرزا راجا جے سنگھ کچھواہا کا یہ بڑا بیٹا تھا۔ 5 ذی الحجہ 1050 ہجری کو باپ کے ساتھ دربار شاہجہانی میں حاضر ہوا۔ بادشاہ نے ایک ہاتھی مرحمت کیا۔ 1053 میں خلعت و اسپ مرحمت ہوا۔ 1056 میں پانچ سو سواروں کے آنبیر سے آ کر لاہور اور کابل کے درمیان میں بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور منصب ہزاری ذات، ہزار سوار پر سرفراز ہوا۔ اس کے بعد منصب میں متواتر اضافہ ہوتا گیا اور 27ویں جلوس تک منصب تین ہزاری تک جا پہنچا۔ جنگ سموگڑھ میں دارا شکوہ کے ساتھ تھا۔ جب باپ نے عالمگیر کی رفاقت اختیار کی تو یہ بھی دربار عالمگیری میں حاضر ہو گیا۔ تیسری جلوس عالمگیری میں سلیمان شکوہ کو لانے کے واسطے سری نگر بھیجا گیا اور وہاں سے سلیمان شکوہ کو لے کر دربار میں حاضر ہوا اور خلعت و انعام پایا۔
اجمالی معلومات رام سنگھ اول, پیشرو ...
رام سنگھ اول | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
ہندوستان کا رام سنگھ اول | |||||||
![]() | |||||||
1667–1688 | |||||||
پیشرو | جے سنگھ اول | ||||||
جانشین | بیشن سنگھ | ||||||
نسل |
| ||||||
| |||||||
شاہی خاندان | کچھواہا | ||||||
پیدائش | 1640 آمیر | ||||||
وفات | اپریل 1688ء (عمر 47–48) کوہاٹ | ||||||
مذہب | ہندو مت |
بند کریں