ریاض میٹرو
سعودی عرب میں شہری ریل کا نظام / From Wikipedia, the free encyclopedia
ریاض میٹرو (عربی: قطار الرياض )، سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں زیر تعمیر ایک تیز رفتار ٹرانزٹ نظام ہے۔ یہ ریاض عوامی ٹرانسپورٹ کے شاہ عبدالعزیز منصوبے کا حصہ ہے اور یہ چھ میٹرو لائنوں پر مشتمل ہوگی جس کی کل لمبائی 176 کلو میٹر ہوگی، جس میں 85 اسٹیشن ہیں۔ اس منصوبے کی تعمیر پر 22.5 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ نیا منصوبہ ریاض شہر کے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کا مرکز بنے گا، جو 85 کلومیٹر (53 میل) تھری لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) نیٹ ورک کے ساتھ مربوط ہوگا۔ نومبر 2010ء میں کھلنے والی مکہ میٹرو کے بعد سعودی عرب میں یہ دوسرا میٹرو نظام ہوگا، جزیرہ نما عرب میں چوتھا، عرب دنیا میں چھٹا اور مشرق وسطیٰ میں پندرھواں نظام ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ 2023ء میں مکمل طور پر مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ [1][2]
پیش نظر فہرست منتخب بنائے جانے کے لیے امیدوار ہے۔ منتخب فہرستیں ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں چنانچہ نامزد کردہ فہرست کا ہر لحاظ سے منتخب فہرست کے معیار پر پورا اُترنا ضروری ہے۔ براہ کرم اس فہرست پر اپنی رائے پیش کریں۔ |
اجمالی معلومات جائزہ, مقامی نام ...
جائزہ | |
---|---|
مقامی نام | قطار الرياض |
مالک | رائل کمیشن آف ریاض شہر (RCRC) |
مقامی | ریاض، سعودی عرب |
ٹرانزٹ قسم | ریپیڈ ٹرانزٹ |
لائنوں کی تعداد | 6 |
لائن نمبر | 1 2 3 4 5 6 |
تعداد اسٹیشن | 84 |
ویب سائٹ | riyadhmetro.sa |
آپریشن | |
اوقات آپریشن | اپریل 2023 |
کردار | زیر زمین اور زمین پر |
گاڑیوں کی تعداد | 586 car |
ریل کی لمبائی | 2–4 coaches |
تکنیکی | |
نظام کی لمبائی | 176 کلومیٹر (109 میل) |
پٹری وسعت | 1,435 ملی میٹر (4 فٹ 8 1⁄2 انچ) معیاری گیج |
بند کریں