سئی بھوسلے (1633ء[1] – 5 ستمبر 1659ء) مرہٹہ سلطنت کے بانی چھترپتی شیواجی کی پہلی بیوی اور مہارانی تھیں۔ ان کے بطن سے مرہٹہ سلطنت کے دوسرے چھترپتی سمبھاجی پیدا ہوئے۔

اجمالی معلومات سئی بھوسلے, شریک حیات ...
سئی بھوسلے
سئی بھوسلے
Thumb
A 2012 artist's rendition of Saibai
شریک حیاتشیواجی
نسلSakhubai Nimbalkar
Ranubai Jadhav
Ambikabai Mahadik
سمبھاجی
خاندانNimbalkar (by birth)
بھونسلے (by marriage)
والدمدھوجی راو نائک نمبالکر
والدہریوبائی
پیدائشت 1633
پھلتان، مہاراشٹر، بھارت
وفات5 ستمبر، 1659 (عمر 26)
قلعہ راج گڑھ، پونے، ہندوستان
مذہبہندو مت
بند کریں

خاندان

سئی بائی کا تعلق مشہور مرہٹہ خاندان نمبالکر سے تھا جس کے افراد پوار خاندان کے عہد سے پھلتان کے حکمران تھے اور دکن سلطنتوں اور مغلیہ سلطنت کی خدمت بھی انجام دی۔ سئی بائی پھلتان کے پندرہویں راجا مدھوجی راؤ نائک نمبالکر کی بیٹی اور سولہویں راجا بجاجی راؤ نائک نمبالکر کی بہن تھیں۔[2] سئی بائی کی والدہ ریوبائی شرکے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔

شادی

سئی بائی کی بچپن ہی میں شیواجی سے شادی ہو گئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریب لال محل، پونہ میں 16 مئی 1640ء کو منعقد ہوئی۔[3][4] اس شادی کے سارے انتظامات شیواجی کی والدہ جیجا بائی نے کیے تھے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس تقریب میں شیواجی کے والد، شاہ جی اور ان کے بھائی، سمبھاجی اور ایکوجی شریک نہیں تھے اور بعد میں شاہ جی نے اپنی نو بیاہتا بہو، شیواجی اور ان کی والدہ جیجا بائی کو بنگلور بلا لیا تھا جہاں وہ اپنی دوسری بیوی تکابائی کے ساتھ رہا کرتے تھے۔[5]

سئی بائی اور شیواجی کے باہمی تعلقات بہت مضبوط تھے۔ ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ایک زیرک خاتون اور شیواجی کی بے حد وفادار تھیں۔[6] تمام تاریخی مصادر میں ان کے حسن صورت و سیرت اور محبت و پیار کا تذکرہ ملتا ہے۔ نیز مورخین نے ان کی نرمی اور بے غرضی کا بھی ذکر کیا ہے۔[7]

سئی بائی کے ان اوصاف کو دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ شیواجی کی دوسری بیوی سوئیرا بائی سے بالکل متضاد تھیں۔ سوئیرا بائی سازشی ذہن کی خاتون تھیں۔[8] تاہم سئی بائی اور شیواجی کی دوسری بیویوں کے درمیان جھڑپ یا اختلافات کا کوئی ذکر کہیں نہیں ملتا۔ جب تک وہ زندہ رہیں گھریلو اور ملکی دونوں معاملات میں شیواجی کی دست و بازو بنی رہی۔ نیز شیواجی اور پورے شاہی خانوادے پر ان کا گہرا اثر و رسوخ تھا۔

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.