From Wikipedia, the free encyclopedia
الناصر شہاب الدین احمد بن محمد ابن قولون، جسے ناصر احمد کے نام سے جانا جاتا ہے، (1316 - 16 جولائی 1344) مصر کا بحری مملوک سلطان تھا، جس نے جنوری سے جون 1342ء تک حکومت کی۔ سلطان ناصر محمد کا بیٹا، وہ سنہ 1341ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے جانشینی کے کے عمل میں الجھ کر رہ گئے۔ الناصر احمد نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اردن کے صحرائی قلعے الکرک میں گزارا اور وہ قاہرہ میں سلطنت سنبھالنے سے گریزاں تھے، اس لیے الکرک میں رہنے کو ترجیح دی، جہاں انکا شہر کے باشندوں اور ارد گرد کے بدوئی قبائل کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ ان کے شامی حامی، امیر تشتیمور اور قتلبوغہ الفخری نے شام کو ناصر احمد کے سرکاری کنٹرول میں لانے کے لیے کامیابی کے ساتھ تدبیر کی، جب کہ مصر کے ہمدرد امیر، مملوک کے طاقتور امیر قوسون اور اس کے کٹھ پتلی سلطان، ناصر احمد کے سوتیلے بھائی، الاشرف کجک، جو پانچ سال کا تھا، کو بے دخل کرنے میں کامیاب رہے۔ الناصر احمد نے مصر روانگی میں قدرے تاخیر کے بعد بالآخر سلطنت سنبھال لی۔
الناصر شہاب الدین احمد | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
الملک الناصر | |||||||
سلطان مصر و سوریہ | |||||||
21 جنوری، 1342 – 27 جون، 1342ء | |||||||
پیشرو | الاشرف کجک | ||||||
جانشین | الصالح اسماعیل | ||||||
شریک حیات | ظاہربوغا طاہربوغا (سن 1331ء میں شادی ہوئی) | ||||||
نسل | None | ||||||
| |||||||
خاندان | قلاوون | ||||||
والد | الناصر محمد | ||||||
والدہ | بیاد | ||||||
پیدائش | سن 1316ء قاہرہ، مصر کی مملوک سلطنت مملوک | ||||||
وفات | 16 جولائی 1344 27–28 سال) مصر کی مملوک سلطنت | (عمر ||||||
مذہب | اسلام |
الناصر احمد کو ایک الگ تھلگ سلطان کے طور پر جانا جاتا تھا، جو زیادہ تر الکرک کے حامیوں میں گھرے رہتے تھے اور مصر کے مملوک امیروں سے شاذ و نادر ہی براہ راست رابطہ کرتے تھے اور عوام میں جانے سے بھی گریزاں تھے۔ اپنے دور حکومت کے دو ماہ بعد، وہ خزانے سے کافی رقم لے کر اور کئی گھوڑوں اور اعلیٰ انتظامی اہلکاروں کے ساتھ پھر الکرک منتقل ہو گئے۔ انھوں نے الکرک کے صحرائی قلعے سے نظام سلطنت چلائے اور ایک نائب امیر اقسون السالاری کو اپنی طرف سے مصر میں معاملات کی نگرانی کے لیے چھوڑ دیا۔ ان کا غیر روایتی طرز حکمرانی، غیر سنجیدگی اور ان کے وفادار حامی سرداروں، تشتیمور اور قتلبوغہ کی سزائے موت، ناصر احمد کی اپنے سوتیلے بھائی، صالح اسماعیل کے ہاتھوں سلطنت سے معزولی کا باعث بنی۔ وہ الکرک کے قلعے میں رہے، جس کا مملوکوں نے کم از کم سات بار محاصرہ کیا، یہاں تک کہ جولائی، 1344ء میں انھیں گرفتار کر لیا۔ اور اسی مہینے کے آخر میں صالح اسماعیل کے حکم پر انھیں قتل کر دیا گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.