شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا یا شیامین گاوچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: XMN، آئی سی اے او: ZSAM) (انگریزی: Xiamen Gaoqi International Airport) (چینی: 厦门高崎国际机场) چین صوبے فوجیان کے شہر شیامین کا بنیادی بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ ہوائی اڈا شیامین ائیر اور شینڈونگ ائیرلائنز کا مرکز ہے۔ ہوائی اڈا جزیرہ شیامین کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ نئے ٹرمینل (ٹرمینل 4) کی تعمیر اکتوبر 2011ء میں شروع ہوئی اور 2014ء میں مکمل ہوئی۔ [1]
شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا Xiamen Gaoqi International Airport 厦门高崎国际机场 | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||
| |||||||||||
خلاصہ | |||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||
عامل | شیامین بین الاقوامی ہوائی اڈا گروپ کمپنی لمیٹڈ (XIAGC) | ||||||||||
خدمت | شیامین | ||||||||||
محل وقوع | ہولی ضلع، شیامین | ||||||||||
مرکز برائے | شیامین ائیر شینڈونگ ائیرلائنز | ||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 18 میٹر / 59 فٹ | ||||||||||
متناسقات | 24°32′39″N 118°07′40″E | ||||||||||
نقشہs | |||||||||||
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ | |||||||||||
ہوائی اڈے کا مقام | |||||||||||
رن وے | |||||||||||
| |||||||||||
اعداد و شمار (2017) | |||||||||||
| |||||||||||
شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 厦门高崎国际机场 | ||||||||||
روایتی چینی | 廈門高崎國際機場 | ||||||||||
ہوکین POJ | Ē-mn̂g Kò-kiâ Kok-chè Ki-tiû | ||||||||||
|
2012ء میں کارگو ٹریفک کے لحاظ سے شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا چین کا آٹھواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ مسافروں کے لحاظ سے یہ 17،354،076 مسافروں کے ساتھ چین کا گیارہواں مصروف ترین ہوائی اڈا اور ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت کے لحاظ سے چین کا دسواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔
کے ایل ایم نے شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنی پرواز ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز کے لیے 27 مارچ 2011ء سے شروع کی۔ [2] اس کے بعد سے بین الاقوامی پرواز میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے "شیامین ایئر" نے بوئنگ 787 حاصل کرنے کے بعد سڈنی, وینکوور اور لاس اینجلس کے لیے اپنی پروازیں شروع کیں۔ چین کی متعدد مقامی ایئرلائنیں یہاں آتی ہیں غیر ملکی ایئرلائنوں میں آل نیپون ائیر ویز، کے ایل ایم، کوریا ایئر، ملیشیا ائیرلائنز، فلپائن ایئر لائنز اور تھائی ائیرویز انٹرنیشنل شامل ہیں۔
جیسا کہ شیامین شہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا 2014ء میں ٹرمینل 4 تکمیل کے بعد مزید توسیع کے لیے قاصر ہے۔ دادینگ جزیرے پر ضلع شیانگآن میں ایک نیا ہوائی اڈا زیر تعمیر ہے جسے شیامین شیانگآن بین الاقوامی ہوائی اڈا کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کے مطابق یہ 2025ء کے آخر تک مکمل ہو گا۔ جب یہ مکمل ہو گا تو اس کے دو نئے رن وے ہوں گے، 550،000 مربع میٹر کا ٹرمینل اور یہ 45 ملین مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہو گا۔ اضافی خصوصیت کے طور اسے شیامین ریلوے اسٹیشن سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ [3][4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.