ضلع ایبٹ آباد
From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع ایبٹ آباد پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔ ضلع 1969 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہے۔ ایبٹ آباد، ضلع ایبٹ آباد کا صدر مقام اور صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان کا ایک اہم شہر ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 4120 فٹ ہے۔ راولپنڈی سے 101 کلومیٹر دور یہ پاکستان کا پرفضا مقام ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق اس شہر کی آبادی 881,000 افراد پر مشتمل ہے اور 94 فیصد افراد کی مادری زبان ہندکو ہے۔ضلع ایبٹ آباد میں کے قبیلے آباد ہیں جن میں تنولی،گجر، قریشی، جدون، سواتی، سردار سر فہرست ہیں۔ ہندکو ضلع ایبٹ آباد کی مادری زبان ہے۔تا ہم گوجری بھی بولی جاتی ہے ضلع ایبٹ آباد کے پڑوس میں ایک مشہور شہر ہریپور واقع ہے اس کے علاوہ مانسہرہ ، آزاد کشمیر اور دار الخلافہ اسلام آباد واقع ہیں۔ایبٹ آباد میں بسنے والے لوگوں کو ہزارےوال کہا جاتا ہے ۔ "کمبر" ڈانس یہاں پر بہت مشہور ہے۔ یہاں پاکستانی اردو گانوں سے زیادہ ہندکوماہیئے زیادہ مشہور ہیں ۔ ہندکو کے مشہور گلوکاروں کے نام درج ذیل ہیں
- منیر اعوان
- نعیم ہزاروی
- شکیل اعوان
- ماسٹرحسین بخش مرحوم
- ملک سعید ہزارہ۔
ایبٹ آباد ایک ایسی سرزمین ہے جو بہت پرکشش ہے اور بہت سے سیاح یہاں پر گھومنے پھرنے کے لیے آتے ہیں ۔ یہاں کی کچھ مشہور حسین و جمیل جگہوں کے نام درج ذیل ہیں ۔
- الیاسی مسجد
- شملہ پہاڑی
- پی ایم اے کاکول
- ہرنوئی
- ٹھنڈیانی
- شیروان