عراد، اسرائیل
From Wikipedia, the free encyclopedia
عراد، اسرائیل (انگریزی: Arad, Israel) (عبرانی: עֲרָד (audio) (معاونت·معلومات); عربی: عِرَادَ) اسرائیل کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع جنوبی میں واقع ہے۔ یہ شہر صحرائے نقب اور صحرائے یہودہ کی سرحدوں پر واقع ہے۔ یہ شہر بحیرہ مردار سے 25 کلومیٹر (16 میل) اور بیر سبع سے 45 کلومیٹر (28 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ عراد، اسرائیل کی مجموعی آبادی بشمول اشکنازی یہود و سفاردی یہودی، بدو النقب اور سیاہ فام اسرائیلی یہودیوں اور نئے مہاجرین سمیت 23,400 افراد پر مشتمل ہے۔[1]۔ اس شہر کے اہم مقامات میں تل عراد کے کھنڈر، عراد پارک، علاقائی ہوائی اڈا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ شہر موسم گرما میں اپنے سالانہ موسیقی کے میلے "عراد فیسٹیول" کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔[2]
اجمالی معلومات عبرانی نقل نگاری, • آئی ایس او 259 ...
عبرانی نقل نگاری | |
---|---|
• آئی ایس او 259 | ʕarad |
ضلع | جنوبی |
قیام | 21 نومبر 1962 |
حکومت | |
• قسم | شہر (from 1995) |
• میئر | Tali Ploskov |
رقبہ | |
• کل | 93,140 دونم (93.14 کلومیٹر2 یا 35.96 میل مربع) |
آبادی (2009) | |
• کل | 23,400 |
نام کے معنی | Named after تل عراد |
ویب سائٹ | http://www.arad.muni.il |
بند کریں