علاءالدین خلجی From Wikipedia, the free encyclopedia
علا الدین خلجی کا پیدائشی نام علی گرشاسپ خلجی تھا اور وہ ہندوستان میں خلجی خاندان کے دوسرے سلطان تھے۔ وہ خلجی خاندان کے سب سے طاقتور سلطان تھے۔
علاء الدین خلجی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1266ء دہلی |
وفات | 4 جنوری 1316ء (49–50 سال) دہلی |
وجہ وفات | ورم |
مدفن | دہلی |
زوجہ | ملکہ جہاں |
اولاد | قطب الدین مبارک شاہ ، شہاب الدین خلجی |
خاندان | خلجی خاندان |
مناصب | |
سلطان | |
برسر عہدہ 19 جولائی 1296 – 4 جنوری 1316 | |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، سلطان |
درستی - ترمیم |
علا الدین خلجی کے زمانے میں منگولوں کے حملے کا شدید خطرہ تھا اور اس وجہ سے علا الدین خلجی کو ایک بڑی فوج کی اشد ضرورت تھی۔ فوجی اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے اس نے بازار میں ہر چیز کی قیمت مقرر کر دی اور اور اس پر سختی سے عمل کروایا۔ اس زمانے کے روپے کو تنکہ کہتے تھے اور وزن کے اعتبار سے ایک تنکہ ایک روپے کے بالکل برابر ہوتا تھا یعنی 96 رتی کا ہوتا تھا۔ ایک تنکہ تانبے کے بنے 50 جتال کے برابر ہوتا تھا۔ روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی ہونے سے لوگ خوش حال ہو گئے اور علا الدین خلجی کے مرنے کے بعد بھی عرصہ تک اس کے عہد کو یاد کیا کرتے تھے۔ علا الدین خلجی نے دلال (middle man) کا کردار بالکل ختم کر دیا تھا اور ذخیرہ اندوزی کی سخت ترین سزا مقرر کی تھی۔ جاسوسی کاایک ایسا نظام مرتب کیا تھا کہ بادشاہ کو منڈی کی خبریں براہ راست پہنچائی جاتی تھیں۔
شے | قیمت |
---|---|
گندم | ڈیڑھ روپے میں دس من |
جو | ایک روپیے میں ساڑھے بارہ من |
چنا | ایک روپے میں دس من |
چاول | ایک روپے میں دس من |
ماش | ایک روپے میں دس من |
دالیں | ایک روپے میں دس من |
چینی | ایک روپے میں 38.5سیر |
گڑ | ایک روپے میں 166 سیر |
گھی/مکھن | ایک روپے میں 125 سیر |
تل | ایک روپے میں 150 سیر |
عمدہ سوتی کپڑا | ایک روپے میں 20 گز |
کھدر کپڑا | ایک روپے میں 40 گز |
چادر | ایک روپے میں پانچ |
بہترین گھوڑا | 100 سے 120 روپے تک |
درمیانی گھوڑا | 80 سے 90 روپے تک |
عام گھوڑا | 65 سے 70 روپے تک |
گھوڑے کا بچہ | 10 سے 25 روپے تک |
عمدہ بیل | 4 سے 5 روپے تک |
گائے گوشت کے لیے | 1.5 سے 2 روپے تک |
دودھ دینے والی گائے | 3 سے 4 روپے |
بھینسا گوشت کے لیے | 5 سے 6 روپے |
بھینس دودھ دینے والی | 10 سے 12 روپے |
بکری | روپے میں چار سے پانچ تک |
کنیز۔ کام کرنے والی | 5 سے 12 روپے |
خوش شکل کنیز | 20 سے 40 روپے |
غلام لڑکا | 20 سے 30 روپے |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.