فریڈریکٹن (نیو برنزوک)
From Wikipedia, the free encyclopedia
فریڈریکٹن کینیڈا کے صوبے نیو برنزوک کا دار الخلافہ اس لیے ہے کہ یہاں صوبائی پارلیمان قائم ہے۔ ثقافتی، فنون لطیفہ اور تعلیمی مرکز ہونے کی حیثیت سے فریڈریکٹن میں تین یونیورسٹیاں اور بیور بروک آرٹ گیلری بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں یارک سنبری میوزیم اور دی پلے ہاؤس بھی موجود ہیں۔ یہاں سالانہ ہارویسٹ جاز اور بلیوز کا فیسٹول لگتا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی جاز اور بلیوز کے فنکاروں کو اکٹھا کرتا ہے۔ صوبائی دار الخلافہ ہونے کی وجہ سے اس کی معیشت کا دارومدار پبلک سیکٹر پر ہے تاہم شہر کا اپنا بڑھتا ہوا آئی ٹی اور کمرشل کا سیکٹر بھی موجود ہے۔ شہر میں اعلٰی و ثانوی تعلیم یافتہ افراد کی بلند ترین شرح ہے اور یہ ملک گیر سطح پر سب سے زیادہ فی کس آمدنی والے شہروں میں سے ایک ہے۔
فریڈریکٹن (نیو برنزوک) | |
---|---|
نشان | |
تاریخ تاسیس | 1785 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | کینیڈا [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | نیو برنزویک |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔45.95000°N 66.66667°W / 45.95000; -66.66667 |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت−04:00 |
قابل ذکر | |
NTS نقشہ | 021G15 |
GNBC رمز | DAFMJ |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 5957776 |
درستی - ترمیم |
2006 کی مردم شماری میں شہر کی آبادی 50535 افراد تھی اور مضافات کو ملا کر یہاں کی کل آبادی 85688 افراد بنتی ہے۔
یکم جولائی 1945 کو شہر کی پہلی بار توسیع ہوئی جب اسے ڈیون کے شہر سے ملا دیا گیا۔ بعد ازاں اس میں سلور وڈ، نشواکسس، بارکرز پوائنٹ اور میرز ولے بھی شامل ہو گئے۔
یہ شہر صوبے کے مغربی وسطی علاقے میں ہے اور مونکٹن اور سینٹ جوز کے ساتھ ساتھ جنوبی نیو برنزوک کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ سینٹ جون کا دریا مغرب سے مشرق کو بہتا ہے اور شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتا جاتا ہے۔
تاریخ