مائیکروسافٹ ونڈوز
ویکیمیڈیا زمرہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
مائیکروسافٹ ونڈوز یا صرف ونڈوز دراصل کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کا ایک سلسلہ ہے جو ایک امریکی کمپنی ’’مائیکروسافٹ کی تخلیق ہے۔
مائیکروسافٹ نے پہلا آپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز‘‘ (انگریزی: Windows) کے نام سے نومبر 1985ء ميں متعارف کروايا جب گرافیکل یوزر انٹرفیس (انگریزی: (graphical user interfaces (GUIs) کا رحجان بڑھ رہا تھا۔ مائیکروسافٹ ونڈوز نے دنیا میں نجی کمپیوٹر مارکیٹ پر غلبہ حاصل کیا ، مارکیٹ میں 90 فیصد سے زیادہ کا حصص تھا ، جو 1984 میں جاری ہونے والے میک آپریٹنگ سسٹم کو پیچھے چھوڑ گیا تھا۔ ونڈوز کا تازہ ترین ورژن ونڈوز11 ہے، فون کا تازہ ترین ورژن ونڈوز فون 10 ہے اور سرورز کا تازہ ترین ورژن ونڈوز سرور 2018 ہے۔