From Wikipedia, the free encyclopedia
مرکزی ادارہ شماریات اسرائیل (عبرانی: הלשכה המרכזית לסטטיסטיקה، مخفف: CBS) اسرائیل کا ایک سرکاری دفتر ہے جس کا قیام سنہ 1949ء میں عمل میں آیا۔ اس ادارہ کا مقصد اسرائیلی زندگی سے متعلق تمام تر شعبہ جات بشمول آبادی، سماج، معاشیات، صنعت، تعلیم اور ظاہری بنیادی ڈھانچے کے اعداد و شمار کی تحقیق کرنا اور انھیں شائع کرنا ہے۔ سی بی ایس کا مرکزی دفتر گیوت شول میں اور دوسرا دفتر تل ابیب میں واقع ہے۔[3]
مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل | |
---|---|
(عبرانی میں: הלשכה המרכזית לסטטיסטיקה) (انگریزی میں: Israeli Central Bureau of Statistics)[1] (عربی میں: دائرة الإحصاء المركزية)[2] | |
مخفف | CBS |
ملک | اسرائیل |
صدر دفتر | Givat Shaul، یروشلم |
تاریخ تاسیس | 1949 |
خدماتی خطہ | اسرائیل |
تنظیمی زبان | عبرانی |
باضابطہ ویب سائٹ | cbs.gov.il |
درستی - ترمیم |
اس کا صدر حکومت کا منتخب کردہ ماہر اعداد و شمار ہوتا ہے جس کا تقرر وزیر اعظم اسرائیل کی تجویز سے عمل میں آتا ہے۔ جامعہ عبرانی یروشلم کے پروفیسر شلومو یطزاخی نے اس عہدہ پر رہتے ہوئے سی بی ایس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے سنہ 2002ء سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[4] سنہ 2011 میں بیورو کا سالانہ بجٹ 237 ملین شیقل تھا۔[5]
سی بی ایس اپنے کاموں میں عالمی مقبول شدہ معیار کو اپناتا ہے جس میں شماریاتی معلومات کا دوسرے ممالک کی معلومات سے موازنہ بھی کیا جاتا ہے۔
سی بی ایس مندرجہ ذیل شعبہ جات کا کا یومیہ، ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ڈاٹا جمع کرتا ہے؛
سی بی ایس ہر دس سال میں آبادی اور گھربار کی مردم شماری بھی کرتا ہے اور مختلف قسم موضوعات میں دورانیہ اور ایک بار سروے کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔[6]
سی بی ایس عوامی کمیشن برائے اعداد و شمار کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ اس کے جمع کردہ ڈاٹا کو وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا ہے جس میں اسرائیل کے اعداد و شمار کا خلاصہ بھی شامل ہے۔ یومیہ اخبار کے ذریعے موجودہ اور تجدید شدہ معلومات کو عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ حکومتی وزرا اس کے ڈاٹا کو پالیسی بنانے، منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے میں استعمال کرتے ہیں۔ نیز اس کے ڈاٹا کو تعلیمی و تحقیقی اداروں اور عوام کے ذاتی استعمال کے لیے بھی مہیا کروایا جاتا ہے۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.