ماسکوروس کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔
یہ شہر وسطی روس میں دریائے ماسکوا کے کنارے واقع ہے، جس کی آبادی کا تخمینہ شہر کی حدود میں 13.0 ملین رہائشیوں پر ہے اور میٹروپولیٹن علاقے میں 21.5 ملین سے زیادہ رہائشی ہیں۔ یہ شہر 2,511 مربع کلومیٹر (970 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے، جبکہ شہری علاقہ 5,891 مربع کلومیٹر (2,275 مربع میل) پر محیط ہے اور میٹروپولیٹن علاقہ 26,000 مربع کلومیٹر (10,000 مربع میل) پر محیط ہے۔ ماسکو دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، مکمل طور پر یورپ میں سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہونے کے ناطے، یورپ کا بڑا شہری اور میٹروپولیٹن علاقہ ہے اور یورپی براعظم پر زمینی رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر بھی ہے۔
سب سے پہلے 1147ء میں دستاویز کیا گیا، ماسکو ایک خوشحال اور طاقتور شہر بن گیا جس نے ماسکو کی گرینڈ ڈچی کے دار الحکومت کے طور پر کام کیا۔ جب روسی زار شاہی کا اعلان ہوا تو ماسکو اپنی تاریخ کے بیشتر حصے میں سیاسی اور اقتصادی مرکز رہا۔ پطرس اعظم کے دور حکومت میں، روسی دار الحکومت کو 1712ء میں نئے قائم ہونے والے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منتقل کر دیا گیا، جس سے ماسکو کا اثر و رسوخ کم ہو گیا۔ انقلاب روس اور روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ کے قیام کے بعد، دار الحکومت 1918ء میں ماسکو واپس چلا گیا، جہاں یہ بعد میں سوویت یونین کا سیاسی مرکز بن گیا۔ سوویت اتحاد کی تحلیل کے بعد، ماسکو نئے قائم کردہ روسی وفاق کا دار الحکومت رہا۔
جلیانوالہ باغ کا قتلِ عام، جسے امرتسر قتلِ عام بھی کہا جاتا ہے، 13 اپریل، 1919ء کو واقع ہوا جب پرامن احتجاجی مظاہرے پر برطانوی ہندوستانی فوج نے جنرل ڈائر کے احکامات پر گولیاں برسا دیں۔ اس مظاہرے میں بیساکھی کے شرکا بھی شامل تھے جو پنجاب کے ضلع امرتسر میں جلیانوالہ باغ میں جمع ہوئے تھے۔ یہ افراد بیساکھی کے میلے میں شریک ہوئے تھے جو پنجابیوں کا ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا تہوار ہے۔ بیساکھی کے شرکا بیرون شہر سے آئے تھے اور انہیں علم نہیں تھا کہ شہر میں مارشل لا نافذ ہے۔
پانچ بج کر پندرہ منٹ پر جنرل ڈائر نے پچاس فوجیوں اور دو آرمرڈ گاڑیوں کے ساتھ وہاں پہنچ کر کسی اشتعال کے بغیر مجمع پر فائرنگ کا حکم دیا۔ اس حکم پر عمل ہوا اور چند منٹوں میں سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
باغ کا رقبہ 6 سے 7 ایکڑ جتنا تھا اور اس کے پانچ دروازے تھے۔ ڈائر کے حکم پر فوجیوں نے مجمعے پر دس منٹ گولیاں برسائیں اور زیادہ تر گولیوں کا رخ انہی دروازوں سے نکلنے والے لوگوں کی جانب تھا۔ برطانوی حکومت نے ہلاک شدگان کی تعداد 379 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1٬200 بتائی۔ دیگر ذرائع نے ہلاک شدگان کی کل تعداد 1٬000 سے زیادہ بتائی۔ اس ظلم نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا اور برطانوی اقتدار سے ان کا بھروسا اٹھ گیا۔ناقص ابتدائی تفتیش کےبعد ہاؤس آف لارڈز میں ڈائر کی توصیف نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور تحریکِ عدم تعاون شرو ع ہو گئی۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 211,553مضامین موجود ہیں۔
عموماً کہا جاتا ہے: اردو نفاذ بارے لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اردو کے نفاذ کے بارے میں اس لیے کہ: بارے کا مطلب ہوتا ہے کے متعلق، چنانچہ جس طرح اردو نفاذ متعلق جملہ غیر واضح اور غلط معلوم ہوتا ہے اسی طرح بارے کو مذکورہ بالا طریقہ سے استعمال کرنا غلط ہے، لہذا جب بھی لفظ بارے کا استعمال کریں تو اس سے قبل کے اور اس کے بعد میں کا استعمال ناگزیر سمجھیں، یہی درست اور فصیح ہے۔ (حوالہ)
آج کی بات
مسودہ:صفحہ اول/2/پیغام/4
حالیہ موضوعات
ویکیپیڈیا صارفین
ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔
اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 184,734 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 211,553 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔