معیشت، تجارت و مالیات کی اصطلاحات کی فرہنگ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ذیل میں درج معیشت و تجارت کی اصطلاحوں کا بڑا حصہ سررشتہ تالیف و ترجمہ جامعہ عثمانیہ کے سابق ناظم الیاس برنی (1890–1959) کی کتاب علم المعیشت سے ماخوذ ہے۔ الیاس برنی مرحوم نے مذکورہ کتاب کے آخر میں ان اصطلاحوں کو ضمیمہ کے طور پر شائع کیا تھا۔ چونکہ ان اصطلاحوں کی ترتیب و تنسیق میں برصغیر کے بہترین دماغ صرف ہوئے اور ریاست حیدرآباد نے انھیں سرکاری منظوری بخشی تھی، اس لیے ان کی حیثیت مسلم ہے۔
البتہ بعض اصطلاحیں اب متروک ہو چکی ہیں اور ان کی جگہ دوسرے متبادل رائج ہیں، چنانچہ ایسے متبادل حذف کر کے ان کی جگہ رائج متبادل درج کر دیے گئے ہیں، مثلاً Capital کے لیے اصل کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی لیکن اسے سرمایہ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔