ملکہ سی شی
چین کی ملکہ جس نے 1861ء سے 1908ء تک حکومت کی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ملکہ سی شی (چینی: 慈禧太后) (پیدائش: 29 نومبر 1835ء— وفات: 15 نومبر 1908ء چنگ خاندان سے تعلق رکھنے والی چین کی آخری ملکہ تھی۔ ملکہ سی شی نے 1861ء سے 1908ء تک حکومت کی۔ یہ ملکہ اپنی قوت اور تدبر میں بے مثل تھی۔ جس ماحول میں اُس کو حکمرانی کا موقع ملا، وہ کچھ اِس قدر اضطرابی اور سیماب صفت تھا کہ بڑی سے بڑی شخصیت بھی سکون پیدا کرنے سے قاصر رہتی تھی۔ چین جب ملوکیت اور جمہوریت کی کشمکش میں گرفتار تھی تو ملکہ سی شی ہی تھی جو ایک وسیع گروہ کی قیادت کر رہی تھی۔ اُس کی زِندگی ایک ایسی داستان ہے جس میں تخت و تاج کی ریشہ دوانیاں، ملوکیت کا عروج و زوال اور ملک کے سیاسی فتنے بپا ہیں، جو ہر شاہی خاندان کا ایک لوازمہ ہے۔ ملکہ سی شی کی زِندگی بے ربطگی اور افراتفری اِس عہد کی آئینہ دار تھی جس میں وہ زِندہ تھی۔ اُس کی بے سکون زِندگی وطن اور قوم کے اضطراب کی ترجمان رہی۔ چین کی پانچ ہزار سالہ تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ تھا کہ ایک خاتون جس کی حیثیت ایک خواص سے زیادہ نہ تھی، ملک چین کے سیاہ و سپید کی مالک و مختار بن بیٹھی اور اِس جلال سے حکومت کی کہ شہنشاہ، امرا، عوام اور بیرونی باشندے سبھی سہم جاتے تھے۔ ملک کی بے چارگی اور عرصے سے پیدا شدہ زوال نے اِس قدر مہلت دی کہ وہ کامیاب حکومت کرسکتی تھی۔ وہ غربت اور نامرادی کے عالم میں پیدا ہوئی تھی لیکن ایک عارضی خوش حال زِندگی گزار کر بربادی اور بیکسی کے عالم میں اِس دنیا سے کوچ کرگئی اور اپنے ساتھ ہمیشہ کے لیے چین کا نظام ملوکیت بھی لیتی چلی گئی۔
ملکہ سی شی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 نومبر 1835ء [1][2] بیجنگ |
وفات | 15 نومبر 1908ء (73 سال)[1][2] شاہی شہر، بیجنگ |
مدفن | مشرقی چنگ مقابر |
شہریت | چنگ سلطنت |
شریک حیات | شہنشاہ شیانفینگ |
اولاد | شہنشاہ تونگژی [3] |
والد | ہیوئی چینگ |
بہن/بھائی | |
مناصب | |
ہمسر ملکہ چین | |
برسر عہدہ 22 اگست 1861 – 15 نومبر 1908 | |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، ملکہ ، مصور [4]، شاہی حکمران ، فوٹوگرافر [5] |
پیشہ ورانہ زبان | چینی زبان [6][7] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |