ملگھاٹ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ملگھاٹ کو ٹائیگر ریزرو قرار دیا گیا اور یہ نو ٹائیگر ریزرو میں پہلی تھی جس کا اعلان 1973–1974 میں ٹائیگر پراجیکٹ کے تحت ہوا۔ یہ صوبہ مہاراشٹر بھارت کے ضلع امراوتی کے شمالی حصہ میں واقع ہے۔ ٹاپی دریا گوالیگڑھ ستپورا رینج اس کی باونڈری تشکیل دیتے ہیں۔ 1985 میں ملگھاٹ جنگلی حیات ابیارنی (Melghat Wildlife Sanctuary) قائم کی گئی۔ ٹاپی دریا ملگھاٹ ٹائیگر ریزرو کے شمالی حصہ میں جنگل میں سے گزرتے ہوئے بہتاہے جو دریا کے آبگیرے میں واقع ہے۔ جنگلی حیات کی بہت سی اقسام ، درخت اور پودے یہاں پائے جاتے ہیں۔ گوگامل نیشنل پارک جو ریزرو کا مرکزی حصہ ہے، اس کا حجم 361.28 مربع کلومیٹر ہے اور یہ 1987 میں بنایا گیا۔