مورار جی دیسائی
بھارتی سیاست دان اور چوتھے وزیر اعظم / From Wikipedia, the free encyclopedia
مورارجی دیسائی (29 فروری، 1896ء - 10 اپریل، 1995ء) بھارت کے تحریک آزادی کے فعال رُکن اور چوتھے وزیراعظم (1977ء سے 1979ء) تھے۔ وہ پہلے وزیراعظم تھے جو انڈین نیشنل کانگریس کی بجائے کسی دوسری سیاسی جماعت (جنتا پارٹی )سے تھے۔ وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں بھارت کے سب سے محترم بھارت رتن اور پاکستان کے اعلی اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ وہ 81 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے تھے۔ اس سے پہلے کئی بار انھوں نے وزیر اعظم بننے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ایسا نہیں ہے کہ مورارجی وزیر اعظم بننے کے قابل نہیں تھے، بلکہ بھارت میں وہ کثیر الجماعتی سیاست کے حامی ہونے کی وجہ سے جدوجہد میں مصروف رہے اور کئی بار انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے اعلٰی عہدوں پر فائز ہونے سے انکار کیا۔ درحقیقت وہ سیاسی کارکن رہے اور اپنے نظریات کی وجہ سے سینئر رہنما ہونے کے باوجود پنڈت جواہر لعل نہرو اور لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد بھی وزیر اعظم نہیں بنایا گیا۔ مورارجی دیسائی مارچ 1977ء میں ملک کے وزیر اعظم بنے لیکن وزیر اعظم کے طور پر ان کی مدت مکمل نہیں ہو پائی۔ چودھری چرن سنگھ سے اختلافات کے سبب انھیں وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔
مورار جی دیسائی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہندی میں: मोरारजी देसाई) | |||||||
مناصب | |||||||
نائب وزیر اعظم بھارت (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 13 مارچ 1967 – 16 جولائی 1969 | |||||||
| |||||||
وزیر خزانہ | |||||||
برسر عہدہ 13 مارچ 1967 – 16 جولائی 1969 | |||||||
| |||||||
وزیر اعظم بھارت (4 ) | |||||||
برسر عہدہ 24 مارچ 1977 – 28 جولائی 1979 | |||||||
| |||||||
وزیر امور داخلہ | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 1978 – 28 جولائی 1979 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 29 فروری 1896ء [1][2][3][4][5][6][7] ولساڈ ضلع | ||||||
وفات | 10 اپریل 1995ء (99 سال)[1][3][4][5][6][8] ممبئی | ||||||
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس جنتا دل (1969–) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ولسن کالج، بمبئی | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، جنگ مخالف کارکن ، بیڈمنٹن منیجر | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [9] | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |