From Wikipedia, the free encyclopedia
میاں غلام کلہوڑو کا مقبرہ حیدرآباد، سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ میاں غلام شاہ کلہوڑو [1] کا انتقال 1772ء میں ہوا تھا اور کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں حیدرآباد شہر کے بانی ہیں اورسندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے بعد دوسری اہم ترین شخصیت ہیں۔ یہ حیدرآباد کی قدیم ترین عمارت ہے۔
کلہوڑو کا مزار 56 فٹ (17 میٹر) چوڑائی میں اور 36 فٹ (11 میٹر) اونچا ہے۔ مزار ایک مستطیل شکل کے قلعے کے اندر بنایا گیا ہے۔ مقبرے کا اندرونی حصہ سندھی فن کا ایک شاندار نمونہ ہے جسے گلڈنگز، قوس نما کھڑکیوں اور ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔ قوس کی شکل کی کھڑکیاں ہندسی نمونوں کے ٹیراکوٹا گرلز سے بھری ہوئی ہیں۔
مقبرہ آس پاس کے علاقے کے لوگوں کی قبروں کی وجہ سے بھرگیا ہے اورمقامی لوگوں نے اسے قبرستان میں تبدیل کر دیا۔ لیکن 2011 ءاس مقبرہ کو تحفظ کے لیے صوبہ سندھ کی حکومت کے سپرد کیا گیا ہے۔
مقبرے کی گنبد والی چھت 20ویں صدی کے اوائل میں گر گئی اور اس کی جگہ ہموار چھت نے لے لی۔ اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.