From Wikipedia, the free encyclopedia
نارنجی چکن ایک امریکی چینی ڈش ہے لیکن اسے ایشیائی ممالک میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے۔زیادہ تر اسے چاولوں کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔
نارنجی چکن کی جو قسمیں عام طور پر شمالی امریکا کے چینی ریستورانوں میں پائی جاتی ہیں وہ تلی ہوئی چکن کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو ایک میٹھی نارنجی کے ذائقے والی مرچ کی چٹنی میں ڈوبی ہوتی ہے۔یہ ڈش ریاستہائے متحدہ میں بہت مشہور ہے۔ شیف اینڈی کاو کا دعویٰ ہے کہ اس نے 1987ء میں ہوائی میں ایک پانڈا ایکسپریس میں اصل چینی امریکی نارنجی چکن کی ترکیب تیار کی تھی نارنجی چکن کو شمالی امریکا میں چائنیز فوڈ کہا جاتا ہے لیکن چین میں چینی ریستورانوں میں اورنج چکن کم ہی ملتا ہے۔ [1][2]پانڈا ایکسپریس کے مالک اور بانی اینڈریو چیرنگ نے کہا کہ نارنجی چکن صرف جنرل تسو کے چکن کا ایک تغیر ہے۔ صحافی جینیفرلی کا کہنا ہے کہ "جنرل تسو کا چکن اور اورنج چکن دونوں چین میں پائے جانے والے میٹھے اور کھٹے پکوانوں کی امریکی تبدیلیاں ہیں"۔[3] [4] [5] .[6][7]
جمی وانگ کا کہنا ہے کہ اورنج چکن پچھلے تیس سالوں میں سب سے زیادہ تخلیقی پکوانوں میں سے ایک ہے۔ مغرب میں زیادہ تر ممالک میں عام طور پر اس مخصوص ڈش کے لیے "اورینج چکن"، "اورینج پیل چکن"، "اورنج فلیورڈ چکن" اور "ٹینجرائن چکن" کے نام استعمال کرتے ہیں۔
اورنج چکن امریکی فاسٹ فوڈ چین پانڈا ایکسپریس کی ڈش ہے، جو ہر سال 100 ملین پاؤنڈ سے زیادہ فروخت کرتی ہے۔ ٹی وی سیریز دی بگ بینگ تھیوری میں، کردار شیلڈن کا پسندیدہ چینی کھانا نارنجی چکن ہے
ایک پلیٹ میں عمومی غذائییت
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.