From Wikipedia, the free encyclopedia
نان جنگ نارمل یونیورسٹی (انگریزی: Nanjing Normal University) چینی زبان:南京师范大学، پینین: Nánjīng نانجنگ، جیانگسو، چین کی ایک یونیورسٹی ہے۔ یہ تاریخ چین کے چھ شاہی خاندانوں کے دار الحکومت اور قدیم شہر نانجنگ میں موجود چین کی بنیادی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے پروجیکٹ 211 کا ایک حصہ ہے اور وزارت تعلیم اور صوبہ جیانگسو کی زیر نگرینی علمی کام میں رواں دواں ہے۔یہ یونیورسٹی وزارت تعلیم کی ڈبل فرسٹ کلاس ڈسپلن یونیورسٹی ہے۔ اور کچھ شعبوں کو یہ درجہ حاصل ہے۔[1] 1902ء میں سانجیانگ نورمل کالج کی بنیاد رکھی گئی۔ اب یہی کالج یونیورسٹی کا روپ لے چکا ہے۔ یہ اپنی تعلیم اور سائنسی ریسرچ کے کے لیے جانی جاتی ہے۔اسے کئی معنوں میں چین کی 50 اہم یونیورسٹیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کے تین کیمپس ہیں،شیانلن، سیونیان اور شیجین۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 1902 | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 32°03′22″N 118°45′52″E | |||
الرمز البريدي | 210023 | |||
ملک | عوامی جمہوریہ چین | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | ||||
الموظفين | ||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | |||
درستی - ترمیم |
ییونیورسٹی کی تاریخ 1902ء سے شروع ہوتی ہے جب سیانجنگ کالج کی بنیاد رکھی گئی۔ بعد میں یہی کالج یہونیورسٹی کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا۔ اس میں لیانجیانگ اڈوانسڈ نورمل کالج، نیشنل نانجنگ ہائیر نورمل اسکول، نیشنل سدرن یونیورسٹی، نیشنل دییسیی شوسگان یونیورسٹی، نیشنل جیانگسو یونیورسٹی، نیشنل سینٹرل یونیورسٹی بھی شامل ہوگئیں۔ 1888ء میں قائم شدہ نانکنگ یونیورسٹی کو بھی نانجنگ نارمل یونیورسٹی کی بنیاد کہا جا سکتا ہے۔
11 جولائی 2018ء کو ایک پاکستانی طالب علم معز الدین کو چند علاقائی بدمعاشوں نے قتل کر دیا۔ شہر کے انٹرٹینمینٹ علاقہ میں سڑک کے کنارے کچھ جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔[2][3][4] طالب علم نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔جھگڑا اور پر تشدد کا سارا معاملہ کیمرا میں قید ہو گیا۔اس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس واقعہ کو سوشل میڈیا میں خوب پھیلایا گیا۔ اس کے کلاس ساتھیوں نے وی چیٹ پر پیغامات ارسال کیے اور ہیش ٹیگ بھی چلایا۔[5]
نانجنگ نورمل یونیورسٹی چین 5 بہترین نورمل یونیورسٹی اور 50 عام یونیورٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ وزارت تعلیم کی 202ء کی رپورٹ میں یونیورسٹی تدریس میں پورے ملک میں تیسرے نمبر اور جغرافیہ میں چھٹے نمبر پر تھی۔بین الاقوامی زبان و ادب میں 7ویں اور فلسفہ اور فنون لطیفہ میں 9ویں درجہ پر۔ قانون میں اس کا نمبر 13واں تھا۔[6]
2016ء میں نانجنگ نورمل یونیورسٹی میں 26 کالج تھے۔ چند اہم کالج مندرجہ ذیل ہیں؛
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.