وارسا معاہدہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
وارسا معاہدہ (انگریزی: Warsaw Pact) وسطی و مشرقی یورپ کی اشتراکی ریاستوں کے درمیان طے پانے والا ایک معاہدہ تھا۔ یہ باہمی اقتصادی تعاون کی انجمن (CoMEcon) کا عسکری ہم منصب تھا۔ وارسا معاہدے پر دستخط 14 مئی 1955ء کو پولینڈ کے دار الحکومت وارسا میں کیے گئے۔ معاہدے کے تحت اگر کسی بھی معاہد ملک کو جارحیت کا سامنا کرنا پڑے تو دیگر ممالک اس کا دفاع کریں گے۔ یہ معاہدہ 1955ء میں مغربی جرمنی کی شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (NATO) میں شمولیت کے باعث سوویت اتحاد نے کرایا۔ وارسا معاہدہ دراصل نیٹو کا اشتراکی مقابل تھا۔
اجمالی معلومات وارسا معاہدہ, مخفف ...
وارسا معاہدہ | |
---|---|
Союз мира и социализма (روسی) "امن اور سوشلزم کا اتحاد" | |
مخفف | (روسی میں: mikie mouse)، (انگریزی میں: mikie mouse)، (آسان چینی میں: mikie mouse)، (روایتی چینی میں: 華約)، (یوکرینی میں: ОВД)، (بیلا روسی میں: АВД)، (پرتگالی میں: OTV)، (آذربائیجانی میں: VMT)، (آرمینیائی میں: ՎՊԿ)، (ازبک سيريلية میں: ВШТ)، (ازبک لاطینی میں: VShT) |
صدر دفتر | وارسا, پولینڈ (کمان اور کنٹرول ہیڈکوارٹر) ماسکو, سوویت یونین (فوجی ہیڈکوارٹر) |
تاریخ تاسیس | 14 مئی 1955 |
تاريخ تحلیل | 1 جولائی 1991 |
قسم | فوجی اتحاد |
تنظیمی زبان | روسی جرمن پولش زبان ہنگری زبان چیکی زبان رومانیانی زبان بلغاری زبان |
سپریم کمانڈر | Petr Lushev (آخر) |
مشترکہ چیف آف اسٹاف | Vladimir Lobov (آخر) |
تعداد عملہ | |
درستی - ترمیم |
بند کریں