ویسٹ انڈیز
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویسٹ انڈیز یا غرب الہند یا جزائر غرب الہند (West Indies) شمالی بحر اوقیانوس میں کیریبین کا علاقہ ہے جس میں جزائر انٹیلیز شامل ہیں۔[1] کرسٹوفر کولمبس کے بر اعظم امریکا کے پہلے سفر کے بعد یورپیوں نے علاقے کا غلط نام کا استعمال (Misnomer) کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز (غرب الہند) کہا تا کہ جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے الہند یا انڈیز (Indies) جسے شرق الہند یا ایسٹ انڈیز (East Indies)بھی کہا جاتا ہے میں تفریق کی جا سکے۔