From Wikipedia, the free encyclopedia
ویکی مینیا موسسہ ویکیمیڈیا کے تحت منصوبوں کے صارفین کا سالانہ اجلاس ہے، جس میں ویکیمیڈیا منصوبوں، دیگر ویکیوں، آزاد مصدر سوفٹویئرز سے متعلق امور زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
ویکی مینیا | |
---|---|
حیثیت | فعال |
مقام | میکسیکو شہر، میکسیکو (2015) لندن، برطانیہ (2014) واشنگٹن ڈی سی، ریاستہائے متحدہ امریکا (2012) حیفا، اسرائیل (2011) گدانسک، پولینڈ (2010) بیونس آئرس، ارجنٹائن (2009) اسکندریہ، مصر (2008) تائی پے، تائیوان (2007) کیمبرج، میساچوسٹس (2006) فرینکفرٹ، جرمنی (2005) |
افتتاح شدہ | 2005 |
ترتیب بہ | مؤسسہ ویکیمیڈیا |
قانونی حیثیت | غیر منفعت بخش |
ویب سائٹ | |
wikimania.wikimedia.org |
اجلاس | تاریخ | مقام | براعظم | شرکاء | وثق پیشکش |
---|---|---|---|---|---|
ویکی مینیا 2005 | اگست 5–7 | فرینکفرٹ، جرمنی | سلائڈز، ویڈیو | ||
ویکی مینیا 2006 | اگست 4–6 | کیمبرج، میساچوسٹس، ریاستہائے متحدہ امریکا | سلائڈز اور کاغذات، ویڈیو | ||
ویکی مینیا 2007 | اگست 3–4 | تائی پے، تائیوان | العام نگارخانہ | ||
ویکی مینیا 2008 | جولائی 17–19 | اسکندریہ، مصر | تلخیصاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ corp.kaltura.com (Error: unknown archive URL)، سلائڈز،ویڈیو | ||
ویکی مینیا 2009 | اگست 26–28 | بیونس آئرس، ارجنٹائن | سلائڈز، ویڈیو | ||
ویکی مینیا 2010 | جولائی 9–11 | گدانسک، پولینڈ | سلائڈز | ||
ویکی مینیا 2011 | اگست 4–7 | حیفا، اسرائیل | پریزنٹیشنز، ویڈیو | ||
ویکی مینیا 2012 | جولائی 12–15 | واشنگٹن ڈی سی، ریاستہائے متحدہ امریکا | پریزنٹیشنز، ویڈیوز | ||
ویکی مینیا 2013 | اگست 7–11 | ہانگ کانگ، چین | 700[7] | پریزنٹیشنز، ویڈیوز | |
ویکی مینیا 2014 | اگست 6–10 | لندن، برطانیہ | 1762[8] | پریزنٹیشنز، ویڈیوز | |
ویکی مینیا 2015 | جولائی 15–19 | میکسیکو شہر، میکسیکو | انعقاد کے بعد | -- | |
ویکی مینیا 2016 | جون 21–28 | ایسینو لاریو، اٹلی |
ویکی مینیا 2014 | |
---|---|
اجتماعی تصویر | |
شروع | 8 اگست 2014ء |
اختتام | 10 اگست 2014 |
مقام | Barbican Centre، لندن، انگلستان |
ویب سائٹ | |
wikimania2014 |
ویکی مینیا 2014 یہ دسویں ویکی مینیا کانفرنس تھی جو 8 تا 10 اگست تک جاری رہی۔[9] دفتری طور پر نامزدگی اور انتخاب کا عمل دسمبر 2012 میں ہی شروع ہو چکا تھا، مئی 2013 کو لندن بطور مہمان شہر منتخب ہو گیا۔[10]
اس کانفرنس میں کلیدی خطاب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری سلیل شیتی کا تھا۔[11] نیز یہ پہلا موقع تھا جب ویکی مینیا کانفرنس سے موسسہ ویکیمیڈیا کی نئی ایگزیگیٹیو ڈائرکٹر لیلا تری تکوف نے خطاب کیا۔[11] اس کانفرنس کے انعقاد سے قبل دو روزہ ہیکاتھون جاری رہا۔[11]
اس کانفرنس کا انعقاد لندن کے باربیکان سینٹر میں ہوا تھا۔[12]
اس کانفرنس میں ویکی کی سالانہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ پانچ موضوعات زیر بحث تھے:
ویکی مینیا 2015 | |
---|---|
ویکی مینیا 2015 کا لوگو | |
شروع | 15 جولائی 2015ء |
اختتام | 19 جولائی 2015 |
مقام | Biblioteca Vasconcelos، میکسیکو شہر، میکسیکو |
سالہائے فعالیت | 11 |
ویب سائٹ | |
wikimania2015 |
ویکی مینیا 2015 ویکی مینیا کا گیارواں سالانہ اجلاس تھا، جو 15 سے 19 جولائی 2015 میں منعقد ہوا۔[13] 2015
اس اجلاس کی خصوصیت یہ تھی کہ کئی ویکی پیڈیا صارفین جن کا تعلق ایران سے تھا اور وہ سیاسی وجوہ کی بنیاد پر سابقہ موقعوں پر نہیں آ سکتے تھے، اس اجلاس میں شریک رہے۔ اس اجلاس میں بھارت سے قریب 19 صارفین حصہ لے پائے۔ بھارت سے ویکی میڈیا فاؤنڈیشن نے 23 صارفین کی اسکالرشپ منظور کی۔ اس میں سے 19 جا پائے۔
میکسیکو کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ سبھی صارفین جو میکسیکو کے علاوہ ریاستہائے متحدہ، مملکت متحدہ، کینیڈا یا شینگین ویزا رکھتے ہوں، میکسیکو میں داخل ہو سکتے ہیں۔ کچھ بھارتی صارفین جنہیں میکسیکو کا ویزا حاصل نہیں ہو سکا تھا، کوئی اور متبادل ویزے سے ملک میں داخل ہوئے۔
اس ویکی مینیا میں پہلی مرتبہ اردو ویکیپیڈیا سے دو نمائندے شریک ہوئے تھے۔ اس میں پہلی بار شاہ مکھی ویکی پیڈیا سے اس کے بانی خالد محمود شریک ہوئے۔
2016 ویکی مینیا اجلاس اطالیہ (اٹلی) میں ہو گا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.