From Wikipedia, the free encyclopedia
ذیل میں ان ہندو تہواروں کی فہرست درج ہے جو خطہ پنجاب میں منائے جاتے ہیں۔ ماگھی اور بیساکھی شمسی تہوار ہیں جبکہ بقیہ تہوار پنجابی کیلنڈر کے قمری مہینوں کے مطابق منائے جاتے ہیں۔
پنجابی ہندو اپنے تہواروں کو منانے کے لیے پنجابی کیلنڈر کی پیروی کرتے ہیں۔
اہم ہندو پنجابی تہوار | تاریخ (ان میں ہر سال تغیر ہوتا ہے) | تفصیلات |
---|---|---|
ماگھی | جنوری 14 | یہ مکر سنکرانتی کا پنجابی نام ہے۔[1] |
ہولی | مارچ/پھالگون پورنیما | رنگوں کا تہوار جو موسم بہار میں منایا جاتا ہے[2][3] |
رام نومی | چیتر | رام بھگوان کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔[3][4] |
ہنومان جینتی | مارچ/چیتر پورنیما | ہنومان بھگوان کے یوم پیدائش کے اعزاز میں۔[3] |
مہا شیوراتری | مختلف مہنے | شیو بھگوان کے اعزاز میں۔[5][6] |
بیساکھی | 13 اپریل/ویساکھ | پنجابی نیا سال۔ میشا سنکرانتی کے موقع پر پڑتا ہے۔ |
کرشن جنم اشٹمی | شراون، کرشن پکش، اشٹمی | کرشن بھگوان کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔[3][4] |
رکشا بندھن | ساون چودھویں کا چاند | بھائی بہنوں کا دن۔[3][7] |
سانجھی | مختلف مہینے | دیوی ماں کے اعزاز میں۔[8] |
نوراتری | قمری مہینہ اشون کے دسویں دن | درگا دیوی کے اعزاز میں۔[3][9] |
شرادھ | بھادوں کے نصف آخر میں | آبا و اجداد کی یاد میں۔ |
دسہرہ | قمری مہینہ اشون کے دسویں دن | رام کے ہاتھوں راون کی شکست کی خوشی میں۔[3][10] |
دیوالی | کارتک کے چودھویں کا چاند | رام اور سیتا کی ایودھیا واپسی کی خوشی میں۔[3][10] |
وشوکرم دن | کارتک کے چودھویں کا چاند کے ایک دن بعد | خدائے تعمیر کی تعظیم میں۔[11] |
بھو بیج پنجاب میں بھائی دوج کے نام سے معروف ہے | مختلف مہینے | بھائی بہنوں کا دن جو دیوالی کے دو دن بعد منایا جاتا ہے۔[10] |
کروا چوتھ | کارتک کے چودھویں کے چاند کے چوتھے دن بعد | عورتیں اپنے خاوندوں کی خوشی اور مسرت کے لیے روزہ رکھتی ہیں اور چاند نکلنے کے وقت اس سے دعا مانگتی ہیں۔[3][12] |
کارتک پورنیما | کارتک کا چودھویں کا چاند | امرتسر میں واقع رام تیرتھ مندر میں ایک میلا لگتا ہے جہاں ایسا سمجھا جاتا ہے کہ رام کے بیٹے لو اور کش پیدا ہوئے تھے۔[13] |
مذکورہ بالا تہواروں کے علاوہ پنجابی ہندو پنجاب کے دوسرے تہوار مثلاً پتنگوں کا بسنت تہواراور تیج وغیرہ بھی مناتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.