پھلوں کی سلاد
From Wikipedia, the free encyclopedia
پھلوں کی سلاد ایک ہلکی پھلکی ڈش ہے جو مختلف قسم کے پھلوں سے تیار ہوتی ہے۔ بعض اوقات اسے مائع شکل میں بھی پیش کیا جاتا ہے جب اسے پھلوں کے رس یا شربت سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں پھلوں کے ٹکڑوں شامل کر دیے جاتے ہیں۔ مختلف شکلوں میں، پھلوں کی سلاد کو بھوک بڑھانے یا میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ جب اسے بھوک بڑھانے یا میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، تو پھلوں کے سلاد کو بعض اوقات فروٹ کاک ٹیل(اکثر ڈبے میں بند )کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پھلوں کی سلاد کی کئی ترکیبیں موجود ہیں جن میں مختلف قسم کے پھل موجود ہوتے ہیں یا جو پھلوں کے اپنے رس یا شربت کے علاوہ مختلف قسم کی چٹنیوں کی مدد سے تیار کی جاتیں ہیں۔ پھلوں کے سلاد میں استعمال ہونے والے عام اجزاء میں اسٹرابیری، کیلا، انناس، شہد، تربوز[1]، انگور اور کیوی فروٹ[2][3] شامل ہیں۔ مختلف ترکیبیں میوے، پھلوں کے رس، کچھ سبزیاں جیسے آلو بند گوبھی، دہی یا دیگر اجزاء کے استعمال سے بنتی ہیں۔