چھوٹا چار دھام
From Wikipedia, the free encyclopedia
چھوٹا چار دھام (Chota Char Dham) (دیوناگری: छोटा चार धाम) (لفظی معنی " چھوٹا چار مسکن/نشتیں") بھارت میں سلسلہ کوہ ہمالیہ میں ہندووں کے مقدس مقامات زیارت ہیں۔ یہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے گڑھوال ڈویژن میں واقع ہیں۔ یہ چار مقامات یمونوتری (ہندی: यमनोत्री )، گنگوتری (ہندی: गंगोत्री )، کیدارناتھ (ہندی: केदारनाथ ) اور بدری ناتھ (ہندی: बद्रीनाथ )۔[1][2][3] بڑے چار دھام میں چار ہندو زیارت گاہیں ہیں جن میں بدری ناتھ، دوارکا، پوری اور رامیشورم شامل ہیں۔ ہندوؤں میں اپنی زندگی میں ان کی زیارت کو انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔ لیکن بیسویں صدی کے وسط سے چھوٹا چار دھام کو بھی چار دھام کہا جانے لگا ہے۔[4][5][6][7]