چیرامن مسجد
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
چیرامان جامع مسجد مٹھالہ یہ کوڈنگلور تلک ، ترشور ضلع ، ریاست کیرالا ، بھارت میں واقع ہے۔[1][2][3]ایک روایت کے مطابق یہ 629 ء میں تعمیر ہوئی[4] ، چنانچہ اسے ہندستان کی پہلی اور برصغیر کی قدیم ترین مسجد بھی تصور کی جاتی ہے [5][6][7]– اسے کابل سے تعلق رکھنے والے آزاد کردہ فارسی غلام اورمشہور تابعی حضرت مالک بن دینارؒ نے چیرمن پرومل کے حکم سے تعمیر کرایا ۔[8][9][10][11]اُس زمانے کے کیرلائی فنِ تعمیر پر یہ مسجد بنائی گئی۔ جو چیرا بادشاہ تھا آج کل جس علاقے کو کیرالہ کہا جاتا ہے-اس مسجد کے بارے میں یہ بھی مانا جاتا ہے کہ یہ 11ویں صدی میں دوبارہ تعمیرکی گئی- بہت سے نو مسلم یہیں سے اسلام میں باقاعدہ شمولیت اور کلمہ پڑھائی یہیں پر کرتے ہیں چیرامان جامع مسجد بھارت کی پہلی جامع مسجد ہے۔[12][13] بھارت میں پہلی نمازِ جمعہ یہیں ادا کی گئی۔
اس صفحے میں موجود سرخ روابط اردو کے بجائے دیگر مساوی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں خصوصاً انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود ہیں، ان زبانوں سے اردو میں ترجمہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کریں۔ |
چیرامان جامع مسجد | |
---|---|
تجدید کردہ چیرامان جامع مسجد | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 10.22°N 76.194°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | ترشور |
ریاست | کیرالا |
ملک | بھارت |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مسجد |
تعمیراتی تفصیلات | |
طرز تعمیر | قدیم کیرالائی فنِ تعمیر |
سنہ تکمیل | 629 عیسوی |
لمبائی | 61 میٹر (200 فٹ) |
چوڑائی | 24 میٹر (79 فٹ) |
حکایت کے مطابق چیرامن پرومل(چیرامان پرومل چیرا بادشاہوں کا لقب ہوا کرتا تھا) نے شق القمر (چاندکے دو ٹکڑے ہوتے ) دیکھا ، وہ معجزہ رسول ﷺ دیکھا جس کا ذکر قرآن [14]میں بھی ہے ، جب مکہ کے مشرکوں نے آپ ؐ سے معجزہ طلب کیا تھا - ششدر یرامن پرومل نے اس واقعے کی اپنے نجومیوں سے تصدیق کی ، لیکن اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ اس کا مطلب کیا تھا- عرب تاجراس وقت کی سرگرم عالمی بندرگاہ ملابار پہنچے تھے اور بادشاہ کے دربار میں سیلون جانے کی اجازت لینے آئے، گفتگو کے دوران بادشاہ کو نبی ؐ کے بارے میں علم ہوا، اس نے اپنے بیٹے کو والی تخت بنا کر عرب تاجروں کیساتھ خود نبی ؐ سے ملنے گیا-[15]جب وہ ادرک کا اچار لیکرخدمتِ نبی ؐ و صحابہ ؓ میں حجاز پہنچا تو قبول اسلام کیا-[16] [17]چیرامن پرومل نے مشہور تابعی حضرت مالک بن دینارؒ کو خط دیکر کوڈنگلور اپنے بیٹے کے پاس بھیجا اور بدھمندر کو مسجد بنانے کی ہدایت کی- چیرامن پرومل کی مناسبت سے اس مسجد کا نام چیرامن مسجد پڑا۔اس زبانی حکایت میں بہت تغیر پایا جاتا ہے ، یہ بھی حکایت ہے کہ چیرمن پرومل مالدیپ کے بادشاہ کی زیارت کے دوران چاند کے ٹکڑے ہونے کی گفتگو کی ، دونوں نے مکہ جاکرحقیقت جاننے کی ٹھانی- کیرلا کے سماجی مؤرخ سیونندامندیرام نرائن سداسویین کا ماننا ہے چیرامن پرومل اس ساری حکایت سے کوئی تعلق ہی نہیں، چاند کو دیکھنے والااصل مالدیپ کا بادشاہ تھا، جس کے شہر مالی کو ملابار سمجھا جاتا رہا-[18] تاہم مالی مالدیپ کا شہر نہیں وہ تو فریقی ملک ہے مالدیپ کا شہر تو مالے ہے-بھارتی مؤرخ متائل گووندامینن سنکارا نرائن کہتے ہیں ایسی کوئی وجہ نہیں کہ چیرا بادشاہ کے مکہ جاکر قبول اسلام کی حکایت کو ردکیا جائے،کیونکہ یہ نہ صرف مسلم سرگزشتوں میں ملتی ہے بلکہ براہمن سرگزشتوں میں بھی ایسا ملا جسے کیرالولپتی ، جس سے ایسی کہانی گھڑنے کی کوئی امیدنہیں اور نہ یہ ایسا کرنے سے برہمن اور ہندوؤں کی شہرت بڑھاتی ہے- [19][20]
قدیم کیرالائی فنِ تعمیر پر اس مسجد تعمیر کی گئی۔ اس لیے صورت میں موجودہ مساجد کی شکل نہ تھی۔ گیارہویں صدی ء میں مسجد تعمیرِنو کی گئی۔مسجد کی تعمیراتی تاریخ کو بہت سے مروڑ دئے گئے، کیونکہ یہ بدھمندر تھا تو اس کو اسلامی مطابقت دینا تھی، حتی کہ 1000ء میں از سر نو تعمیر کیا گیا کیونکہ مسجد کا رخ کعبہ سے ہٹ کر مشرقی جانب تھا، اب بھی مسجد میں بدھ مندر کی کچھ باقیات ہیں جیسا کہ روایتی تالاب اور چراغ جو ہزار سال سے مستقل جل رہا ہے جس میں ہر مذہب کے یاتری اور زائرین تیل ڈالتے ہیں -[21]
ودیارمبھم (ودیا معنی علم رمبھم معنی ابتدا) ہندو تقریب دسہرہ میں یہ تقریب ہوتی ہے ،جو اپنے بچوں کی کسی پنڈت وغیرہ زیرسرپرستی ہندو سکھلائی کی ابتدا کروانے کے لیے کی جاتی ہے- چیرامن مسجد میں یہ تقریب مسلمان امام کرواتا ہے ، ریت میں بنے حروف کو بچے کی زبان پر ہاتھ سے نقش بناتا ہے ، جو سرسوتی دیوی (علم کی دیوی)سے دعا کی صورت ہے
مکہتوپیہ پیرومل ، مکہ جانے والے بادشاہ کی حکایت کیرالہ میں زندہ رہی، 1947ء سے قبل اس علاقے تراونکور کے مہراجے حلف یوں لیتے تھے " میں یہ تلوار اس وقت تک رکھوں گا جب تک مکہ جانے والا واپس نہ آجائے"[22]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.