شہنشاہ بابر کا فرزند اور مغل شہزادہ From Wikipedia, the free encyclopedia
کامران مرزا (Kamran Mirza) مغلیہ سلطنت کے بانی مغل شہنشاہ ظہیرالدین بابر کا دوسرا بیٹا تھا۔ کامران مرزا بابر کی بیوی گل رخ بیگم کے ہاں کابل میں پیدا ہوا۔ وہ مغل تخت کے وارث نصیرالدین ہمایوں کا سوتیلا بھائی تھا، جبکہ بابر کا تیسرا بیٹا عسکری مرزا اس کا سگا بھائی تھا۔
کامران مرزا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1512ء کابل |
وفات | 5 اکتوبر 1557ء (44–45 سال) مکہ ، ایالت حبش ، سلطنت عثمانیہ |
شہریت | مغلیہ سلطنت |
والد | ظہیر الدین محمد بابر |
بہن/بھائی | گلبدن بیگم ، گل چہرہ بیگم ، فخر النسا ، التون بشیک ، عسکری مرزا ، نصیر الدین محمد ہمایوں ، مرزا ہندال |
خاندان | تیموری خاندان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی |
درستی - ترمیم |
کامران مرزا کے 1540ء میں تعمیر کردہ اہم تعمیراتی ڈھانچہ دریائے راوی، لاہور، پاکستان میں آج بھی موجود ہے جسے کامران کی بارہ دری کہا جاتا ہے۔
اگرچہ ہمایوں پر اپنے باغی بھائی کو سزائے موت دینے پر دباؤ تھا، لیکن وہ اس بات پر قائل ہو گیا کہ اسے کچھ سزا دی جائے جس پر اسے اندھا کر دیا گیا۔ اس کے بعد ہمایوں نے حج کے لیے کامران کو مکہ روانہ کر دیا جہاں 1557ء میں وہ انتقال کر گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.