گوجرخان
پنجاب، پاکستان میں ایک شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
گوجرخان (انگریزی: Gujar Khan), (ہندی: गुजर खान ) ((بنگالی: গুজর খান))، ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ گوجرخان پوٹھوہار کا دل ہے۔ گوجرخان ضلع راولپنڈی کی ایک تحصیل بھی ہے جسے 1974ء میں بلدیہ کا درجہ حاصل ہوا۔ شہر کی آبادی تقریباً اڑھائی لاکھ افراد پر مشتعمل ہے۔ رقبے کے لحاظ سے تقریباً 10 مربع میل پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں کا بیشتر علاقہ ہموار ہے اور شمال کی طرف پہاڑی سلسلہ ہے جو تحصیل کلرسیداں اور تحصیل کہوٹہ کی پہاڑیوں کا آخری حصہ ہے۔ گوجرخان سطح سمندر سے 1700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
گوجرخان Gujar Khan | |
---|---|
شہری علاقہ | |
![]() | |
ملک | ![]() |
صوبہ | ![]() |
ضلع | راولپنڈی |
تحصیل | گوجرخان |
بلدیہ | گوجرخان |
رقبہ | |
• کل | 6 کلومیٹر2 (2 میل مربع) |
آبادی (2017) | |
• کل | 90,131 |
زبانیں | |
• مقامی زبان سرکاری زبان | پوٹھواری زبان اردو |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
ڈاکخانہ ضابطہ | 47850 |
ٹیلی فون کوڈ | 0513 |
گوجرخان | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ![]() ![]() |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل گوجر خان ![]() |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 33°15′03″N 73°17′48″E ![]() |
رقبہ | |
بلندی | |
فون کوڈ | 0513 ![]() |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1177682 ![]() |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
گوجرخان پاکستان کا مشہور تاریخی شہر ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی مین ریلوے لائن گوجرخان شہر سے گذر کر جاتی ہے۔ گوجرخان شہر راولپنڈی سے 53 کلومیٹر، اسلام آباد سے 61 کلومیٹر اور لاہور سے 255 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تمام علاقہ بارانی ہے کچھ رقبہ کو چھوٹے نالوں اور کنوؤں کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے۔