ہندو مت کے معبود
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہندو مت کے معبود (انگریزی: Hindu deities)میں ہندو مت کی دیوی اور دیوتا شامل ہیں۔ ہندو مت میں دیویوں اور دیوتاوں کے لیے مختلف نام ملتے ہیں جیسے دیو، دیوی، ایشور، ایشوری، بھگوان اور بھگوتی۔[1][2][note 1] ہندو مت کے معبودوں کا پہلا تصور ویدیک دور میں ملتا ہے اور یہ تقریباً 2 ملینیم قبل مسیح کا زمانہ ہے۔ ہندو مت کے معبود 2 ملینیم قبل مسیح سے لے کر 1 ملینیم عیسوی کے درمیان میں وقوع پزیر ہوئے ہیں۔ یہ [[نیپال]، بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور ہندو مت کے دیگر علاقوں میں ظاہر ہوئے۔[3][4] ہندو مت کے معبود ہندو فلسفہ کے یوگا کے ذاتی خدا،[5][6] وید کے 33 معبود [7] اور پران کے سیکڑوں خداوں پر مشتمل ہیں۔[8] پاروتی، وشنو، لکشمی، شیو، ستی (دیوی)، برہما اور سرسوتی چند اہم مشہور اور عظیم معبود ہیں جن کی تفصیل ہمیں جا بجا ملتی ہیں۔ یہ تمام معبود اپنی الگ منفرد خصوصیات اور ذاتی پہچان رکھتی ہیں مگر یہ سب کسی نا کسی طرح ایک ذات کے منسلک ہیں اور وہ برہم ہے۔[9][note 2] پہلی ملنیم سے ہی ان میں آپسی برابری کا احساس دیکھا جاتا ہے اور ہری ہر (نصف شیو نصف وشنو)[10] اور اردھنریشور (نصف شیو نصف پاروتی)[11] کا تصور پایا جاتا ہے اور ان کے مندر اور عقائد انھیں یکساں ماننے کی طرف راغب کرتے ہیں۔[12][13][14] بڑے معبودوں میں ہندو مت میں خود اپنا طریقہ عبادت جاری کیا جیسے ویشنو مت، شیو مت اور شکتی مت مگر ان کی دیومالائی کہانیاں، عقائد، علم الاقدار، مذہبی آثار، متعدد مصادر اور تھیوسفی میں کافی یکسانی پائی جاتی ہے۔[15][16][17]